عیدمیلادالنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
<p>ازقلم: اسلام الدین احمدانجم فیضی</p>
<p>اللہ جل مجدہ کاسب سے بڑافضل اور سب سے بڑی نعمت حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ولادت مبارکہ اور بعثت طیبہ ہے اور آپ کی تشریف آوری پر مسرت وشادمانی کے اظہار آپ کے حالاتِ وکمالات۔فضائل ومعجزات بیان کرنے کا نام عیدمیلادالنبی ہے جو مسلمانوں کی حقیقی عید ہے اوردنیاواخرت تمام عیدیں اسی صبح عید کیمرہون منت ہیںحضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۔۔۔ ماثبت بالسنہ میں تحریر فرماتے ہیں شب میلاد مبارک لیلہ القدر سے بلاشبہ افضل ہے اس لئے کہ میلاد کی رات خود حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ظہور کی رات ہےاورشب قدر حضور کو عطا کی گئی ہے اور ظاہر ہے کہ جس رات کو ذات مقدسہ سے شرف ملا وہاس رات سے ضرور افضل قرار پائے گی جو حضور کو دیئے جانے کی وجہ سے شرف والی ہےنیز لیلہ القدر نزولِ ملائکہکی وجہ سے مشرف ہوئی اورلیلہ المیلاد بنفس نفیس حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ظہور مبارک سے شرفیاب ہوئیاور اس لئے لیلہ القدر میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی امت پر فضل واحسان ہے اورلیلہ المیلاد میں تمام موجودات عالم پر اللہ تعالیٰ نےفضل واحسان فرمایا کیونکہ حضور رحمت للعالمین ہیں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی نعمتیں تمام خلائق اھل السموت والارضین پر عام ہوگئیںماثبت بالسنہ ص78نیز امام قسطلانی نے بھی مواہب اللدنیہ جلد اول صفحہ 26/ 27 پر لیلہ القدر پرشب میلاد کےافضل ہونے پر یہیدلائل قائم فرمائے اور اس مضمون کو تفصیل سے بیان فرمایاامام قسطلانی شارح بخآریمواہب اللدنیہ میں تحریر فرماتے ہیںحضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی پیدائش کے مہینے میں اہل اسلام ہمیشہ سے محفلیں منعقد کرتے چلے آئے ہیں اور خوشی کے ساتھ کھانے پکاتے رہے اور دعوت طعام کرتے رہے اوران راتوں میں انواع و اقسام کی خیرات کرتے رہے جس کی برکتوں سے ان پر اللہ تعالی کا فضل ظاہرہوتارہا ہے تو اللہ تعالیٰ اس شخص پر بہت رحمتیں نازل فرمائے جس نے ماہ میلاد مبارک کی رات کو عیدبنالیاپروردگارعالم یوم میلادالنبی صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کے فیوض وبرکات سے عالم اسلام کو مستفیض ومستنیر فرمائے۔ آمین</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

نور محمدی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

ایمان کی حقیقت ذکر مصطفیٰ اور میلاد مصطفیٰﷺ ہے

جلوسِ میلاد النبیﷺ کے ادب و احترام کو سمجھنا اور سمجھانا وقت کی اہم ضرورت
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 46 ویوز