Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

ستیزۂ کار رہا ہے ازل سے تا امروز

مضامین و مقالات ← مذہبی مضامین
📅 14-03-2021 👁 6 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>تحریر: ساجد محمود شیخ،میراروڈ ضلع تھانے</p>
<p>مکرمی!وسیم رضوی نے قرآن مجید کی چھبیس آیتوں کے خلاف عدالتِ عظمیٰ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔اپنی عرضی میں اس نے قرآن مجید کی کچھ آیات کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا ہے،جو اس کی دانست میں سماج میں انتشار پھیلانے والی ہیں ۔ وسیم رضوی کے اس اقدام پر مسلم سماج کا ممکنہ ردعمل سامنے آیا ہے اور اس کی مذمّت کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے مقدمے کے خلاف مؤثر طریقے سے نمٹنے پر دینی و ملّی حلقوں میں غور وفکر جاری ہے ۔ اس بیچ بعض لوگوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا ہے اور ان کی جانب سے شدید ردعمل بھی سامنے آرہا ہے ۔ملّت اسلامیہ ہند کو اس مسئلہ پر سنجیدہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔ عدالت میں اس مقدمے کے خلاف بھرپور کوشش کرنا چاہیے۔ مگر وسیم رضوی کے خلاف غیر ذمہ دارانہ طریقے سے بیان بازی کرنے کے بجائے اس اعتراض کا علمی و تحقیقی کام کے ذریعے جواب دینے کی ضرورت ہے۔ ایسے لوگوں کی کمی نہیں رہی ہے جو اسلام،قرآن اور پیغمبرِ اسلام صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرکے مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ دراصل یہ لوگ فرقہ پرستوں کے آلہ کار بن کر کام کرتے ہیں۔ اس طرح کی حرکتیں اس لئے انجام دی جاتیں ہیں کہ اس سے مسلمان اور مذہب اسلام بدنام ہو جائے اور سماج میں مذہبی منافرت پھیلانے کا موقع مل جائے ۔ وسیم رضوی نے جو اقدام اٹھایا ہے اس سے ہمیں موقع ملا ہے کہ ہم برادرانِ اسلام کے سامنے قرآن مجید کی آیات پر اعتراض کا جواب ان آیات کے تناظر میں دیں اور اس کے جھوٹ کا پردہ فاش کریں۔</p>
<p>ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروزچراغِ مصطفوی صلعم سے شرارِ بولہبی</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 53455 قارئین📊 11.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

دین کا کام اور دین پر چلنے کی حقیقت:قولِ امام ربانی کی روشنی میں ایک اصلاحی تجزیہ

دنيا كی حقیقت اور قرآنی مثالیں

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 150 ویوز