Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

مغربی چمپارن کے تاجدار مدینہ کانفرنس میں علامہ صاحب علی چترویدی کا کلیدی خطاب

متفرقات
📅 18-03-2021 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>مغربی چمپارن/بہار: 18 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) کل شام ضلع کے بلوہی پوسٹ بنہی میں شاندار تاجدار مدینہ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کی سرپرستی خانوادۂ رضویہ کے چشم و چراغ حضرت علامہ عمر رضا (صاحبزادہ علامہ قمر رضا، بریلی شریف) نے فرمائی، صدارت حضرت مولانا محفوظ الرحمٰن (پڑرونا) نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا عیسیٰ رضا نوری نے انجام دی۔بعد نماز عشاء قرآن مقدس کی تلاوت سے حضرت قاری آفتاب عالم صاحب نے کانفرنس کا آغاز کیا جس کے بعد نعت و منقبت اور تقریر کا دور شروع ہوا یکے بعد دیگرے باہر سے آئے ہوئے مہمانان مولانا ریحان رضا صاحب (ایم۔پی۔) مولانا قمرالدین صاحب(بسہیاں) مولانا حسنین رضا (چمپارن) کی تقریریں ہوئیں جبکہ شاعر اسلام جناب ارشد اقبال صاحب اشرفی، قاری شکیل صاحب نظامی(چھاؤنی) جناب نعیم و معین یٰسینی صاحبان نے نعت و منقبت پیش کیئے۔ جبکہ کلیدی خطاب ماہر تقابل ادیان خطیب ہندوستان حضرت علامہ صاحب علی چترویدی(پرنسپل دارالعلوم امام احمد رضا، و چیف ایڈیٹر امام احمد رضا میگزین، بندیشرپور،سدھارتھ نگر) کا ہوا؛ کانفرنس میں علامہ چترویدی صاحب نے رحمۃ للعالمین کی بے پناہ رحمتوں پر خطاب فرماتے ہوئے مذاہب مختلفہ کی کتابوں میں موجود آپ کے فضائل و کمالات کا بیان کیا۔باہر سے تشریف لائے جملہ مہمانوں بالخصوص علامہ چترویدی صاحب کے ممبر شریف کی آمد پر اراکین کانفرنس نے پرزوش استقبالیہ دیتے ہوئے پھول اور شال پیش کیا۔اس موقع پر حضرت مولانا اظہرالحسن صاحب، مولانا شفاعت علی صاحب اور حافظ شاہ عالم رضوی کے ساتھ ساتھ قرب و جوار اور دور و دراز کے درجنوں علما زینت اسٹیج رہے۔جلسہ کی قیادت و سیادت اور انتظام و انصرام میں حضرت حافظ اسلام صاحب، قاری نور علی صاحب، حافظ مستقیم صاحب و حافظ شفیق عالم پیش پیش رہے علاوہ ازیں دیگر اراکین کانفرنس نے اپنی ذمہ داریاں بحسن و خوبی نبھائی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 54474 قارئین📊 11.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 204 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 151 ویوز