Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

سہلاؤشریف میں عرس بخاری محدود پیمانہ پر منایا گیا

متفرقات
📅 23-03-2021 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>باڑمیر/راجستھان: 22مارچ، ہماری آوازُپریس ریلیز) امسال دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر ،راجستھان میں ۲۱ مارچ ۲۰۲۱ عیسوی بروز اتوار موجودہ وبائی بیماری کو مدّنظررکھتے ہوئے انتہائی محدود پیمانہ پرقطب تھار حضرت پیر سیّد حاجی عالی شاہ بخاری علیہ الرّحمہ کا ۱۵۳ واں،حضرت پیر سیّد علاؤالدّین شاہ بخاری علیہ الرّحمہ کا ۴۹ واں اور بانئِ دارالعلوم انوارمصطفیٰ حضرت پیر سیدکبیر احمدشاہ بخاری علیہ الرّحمہ کا ساتواں عرسِ بخاری عقیدت واحترام کے ساتھ شرعی مراسم کی پابندی کے ساتھ منایا گیا-اوّلاً بعد نمازِ ظہر دارالعلوم کی عظیم الشان غریب نواز مسجد میں اجتماعی قرآن خوانی ومجلس ایصال ثواب منعقد کی گئ-پھر بعد نماز عصر چادرپوشی کا پروگرام ہوا-چادردارالعلوم کے دارالحدیث سے صاحب سجادہ نورالعلماء پیرطریقت حضرت علّامہ الحاج سیّدنوراللّٰہ شاہ بخاری اور آپ کے بردران ودیگر ساداتِ کرام وعلمائے ذوی الاحترام کی قیادت میں یہاں کے رسم کے مطابق سِندھی مولودشریف کے جلو میں روانہ ہوگر درگاہ شریف پہنچا-اور درگاہ میں آرام فرما سبھی بزرگانِ دین کے آستانوں پر چادرپوشی وگل پاشی کی گئی،بعدہ اجتماعی فاتحہ خوانی اور صلوٰة وسلام کے بعد عرس میں تشریف لائے سبھی زائرین اور جملہ مسلمانانِ عالَم کے حق میں دعائیں کی گئیں،بالخصوص موجودہ وبائی مرض ویگر امراض روحانی وجسمانی سے حفاظت کے لیے بھی دعاکی گئ-بعدنماز مغرب فوراً ایک دینی واصلاحی پروگرام ہوا،جس میں حضرت مولانا محمّد قاسم صاحب دلکش اشرفی نے علاقۂ تھار میں سادات بخاریہ کی آمد،ان کی خدمات وکرامات اور حضرت مولانا محمد جمال الدین صاحب قادری انواری نے اصلاح معاشرہ پر بہت ہی عمدہ تقریر کی،آخر میں صاحب سجادہ پیر طریقت حضرت علامہ الحاج سید نوراللّٰہ شاہ بخاری مدّظلّہ العالی نے اپنے دعائیہ وناصحانہ خطاب سے نوازا-آپ نے اپنے خطاب میں اصلاح اعمال پر خصوصی زور دیا-اور ساتھ ہی ساتھ امسال باضابطہ دعوت دیئے بغیر کثیر تعداد میں عرس کی تقریبات میں شرکت فرمانے والے سبھی علمائے کرام و عوام اہل سنّت(زائرین)کا شکریہ ادا کیا-مختلف طلبہ ونعت خوانانِ رسول بالخصوص واصف شاہ ہدیٰ حضرت مولاناروشن الدین قادری و بلبل باغ مدینہ حضرت مولانا قاری محمّدجاوید صاحب سکندری انواری نے نعت ومقبت کے اشعار پیش کیے-نظامت کے فرائض حضرت مولانا عبدالسبحان صاحب مصباحی نے انجام دیئے-صلوٰة وسلام اور قبلہ سیّد صاحب کی دعا پر یہ مجلس سعید قبلِ نمازِ عشاءاختتام پزیر ہوئی-رپورٹ:حبیب اللّٰہ قادری انواریآفس انچارج:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف، باڑمیر(راجستھان)</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 53523 قارئین📊 11.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 150 ویوز