Hamari Aawaz

نظم: بخشش کا ساماں لے کے ہے آئی شب برات

ماہ وار مضامین و مقالات ← شعبان المعظم
📅 01-04-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: شاہد رضا رضوی، سنت کبیر نگر

بخشش کا ساماں لے کے ہے آئی شب براتشکر خدا کہ ہم نے ہے پائی شب برات

اللہ کے نبی نے منائی شب براتاللہ نے بھی خوب سجائی شب برات

شب جگمگا رہی ہے تو پرنور ہے چراغہر سمت نور بن کے ہے چھائی شب برات

سب مشکلیں ٹلیں گی تمھاری دعا کرورحمت خدا کی لے کے ہے آئی شب برات

رو رو کے گڑ گڑا کے خدا کو مناؤ تمموقع یہ مغفرت کا ہے لائی شب برات

رب کے کرم سے کوئی بھی محروم ہی نہیںبارش کرم کی ایسی ہے لائی شب برات

آپس کے اختلاف بھلاو گلے ملوتم سے خفا نہ ہو کوئی بھائی شب برات

قسمت کے تارے چمکیں گے اس شب تمھارے بھیتوبہ کرو خطا سے جو پائی شب برات

ہوگی مدد تمہاری بھی اس رات میں سنوبندوں کے واسطے مسیحائی شب برات

بدکار ہوں زمانے کا مجرم بھی ہوں بہتمیرے بھی دل کی کر دے صفائی شب برات

میرے گناہ بخشے گا رب تیرے واسطےبندوں کی لاج تونے بچائی شب برات

شاہد پڑھو درود عبادت کی شب ہے یہرب نے نبی کے صدقے بنائی شب برات

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2936 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نزول رحمت رحمان آج کی شب ہے

خدا کو اپنے مناؤ شب برات آئی

آج کی رات ہے

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز