Hamari Aawaz

آج کی رات ہے

ماہ وار مضامین و مقالات ← شعبان المعظم
📅 18-03-2022 👁 55 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجہ فکرمحمد عاصم القادری رضوی مرادآبادی یو۔پی۔ ہند

بھینی بھینی ہوا ہے سہانا سماںرحمتوں کی عطا آج کی رات ہےآج ہے جوش پر فضل رب العلیبابِ جنت کھلا آج کی رات ہے

آج نغمہ سرا عرش پر حور ہیںآسماں پر فرشتے بھی مسرور ہیںہیں وہ محروم سجدوں سے جو دور ہیںبندگی کا مزہ آج کی رات ہے

مانگ لو الفتِ مصطفی مانگ لومومنو! تم رضاٸے خدا مانگ لوطیبہ میں موت کی تم دعا مانگ لوبخششوں کی عطا آج کی رات ہے

ان کو راضی کرو جو ہیں تم سے خفاچوم لو ہاتھ تم اپنے ماں باپ کاتب ہی بخشے گا مولی تمہاری خطاوعدہ ٕ کبریا آج کی رات ہے

اشک آنکھوں میں ہیں دل میں خوف خدابارگاہِ خدا میں ہے سر بھی جھکااور لب پر ہے بس مغفرت کی دعاکتنی دلکش ادا آج کی رات ہے

بخش دے مجھ کو رب العلی بخش دےیا خدا میری ہر اِک خطا بخش دےنیکیوں کا مجھے حوصلہ بخش دےلب پہ بس یہ دعا آج کی رات ہے

لوٹ لو مومنو! رحمتیں لوٹ لوبخششیں لوٹ لو ، برکتیں لوٹ لوشوکتیں لوٹ لو ، عظمتیں لوٹ لولوٹ نے کا مزہ آج کی رات ہے

اس طرح تم گناہوں سے توبہ کروسرہوسجدے میں اشکوں کی اِک موج ہومومنو! آج کی شب نہ ضائع کروفضل رب کا ہوا آج کی رات ہے

رب سے مانگے دعا عاصم القادریبخش دے مردہ دل کو مرے زندگیمصطفی کاہو اس شب میں دیداربھییہ مری التجا آج کی رات ہے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 35939 قارئین📊 7.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نزول رحمت رحمان آج کی شب ہے

خدا کو اپنے مناؤ شب برات آئی

تقدیر سب کی آج جگائی شبِ برأت

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 178 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 152 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 139 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 134 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 131 ویوز