نزول رحمت رحمان آج کی شب ہے
📅 20-03-2022
👁 47 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

ازقلم: سید خادم رسول عینی

مسرتوں میں مسلمان آج کی شب ہےاہم تریں شب شعبان آج کی شب ہے

جزا کے باغ کا ریحان آج کی شب ہےیہ نفس دیکھ کے حیران آج کی شب ہے

حسد ، عناد کو بالائے طاق رکھیں آپنزول رحمت رحمان آج کی شب ہے

درود پاک کی آیت کا ہوگیا ہے نزولنہ کیوں میں کہہ دوں کہ ذیشان آج کی شب ہے

گنہ معاف ہوئے اور مل گیا مژدہسبھی کے ہونٹ پہ مسکان آج کی شب ہے

شفاعتوں کا ملا اختیار آقا کوخدا کا خوب یہ فیضان آج کی شب ہے

اے بندے مانگ، تجھے جو بھی مانگنا ہے ابخدائے پاک کا اعلان آج کی شب ہے

خدا کریگا نمازی کی حاجتیں پورینماز خیر کا اعلان آج کی شب ہے

ملک کے واسطے ہے عید "عینی " آج کی راتزمین کا بھی خوش انسان آج کی شب ہے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر