Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن رسول اللہﷺ کی توہین ہرگز گوارا نہیں، سنی تنظیموں کے وفد نے گستاخ نرسنگھانند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا

متفرقات
📅 07-04-2021 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>مالیگاؤں:6اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) نرسنگھانند سرسوتی نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی بے ادبی پر مشتمل اپنے گستاخانہ بیان سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے- ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہرگز گوارا نہیں کر سکتے- اس طرح کا بیان 6 اپریل 2021ء بروز منگل شام میں سٹی پولیس اسٹیشن مالیگاؤں میں ناموسِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے عنوان پر نرسنگھانند سرسوتی کے گستاخانہ ریمارک کے خلاف ڈی وائے ایس پی لتا ڈونڈے کو سنی تنظیموں کی جانب سے تحریری عریضہ دیتے ہوئے الحاج یوسف الیاس نے جاری کیا- یہاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں غلام مصطفیٰ رضوی نے کہا کہ پیغمبر امن و محبت پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کر کے نرسنگھانند سرسوتی نے متشدد فکر کا اظہار کیا- ایسی حرکت غیر انسانی بھی ہے اور دہشت گردانہ بھی؛ ہمارا مطالبہ ہے کہ قانون کی سخت دفعات عائد کر کے گستاخ پر فی الفور کارروائی کی جائے- اگر حکومت نے اس حساس معاملہ میں ملک دشمن نرسنگھانند پر کارروائی نہیں کی تو عاشقانِ رسول سخت ترین قانونی قدم اقدام پر مجبور ہوں گے؛ ایسے امن دشمن و ملک دشمن گستاخ کا وجود ملک کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے؛ عمران رضوی اور رئیس احمد رضوی نے کہا کہ ہمارے دل زخمی ہیں کہ گستاخ آزاد ہے؛ اس کی پشت پناہی فرقہ پرست طاقتیں کر رہی ہیں- جس کے سبب گستاخانہ حرکتیں مسلسل کی جا رہی ہیں- یہاں ڈی وائے ایس پی لتا ڈونڈے صاحبہ نے کہا کہ ہم آپ کے مطالبات آگے فارورڈ کریں گے اور کارروائی کے سلسلے میں اپنی طرف سے ضروری اقدام بھی کریں گے- اس طرح کے تیقن کے بعد وفد رخصت ہوا- اس موقع پر سنی جمعیۃ العلماء و سنی کونسل کے الحاج یوسف الیاس، غلامان عسجد رضا فاؤنڈیشن کے محمد عمران رضوی، نوری مشن کے غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، یاسین رضا، سعد رضوی، غریب نواز اکیڈمی کے رئیس احمد رضوی، درگاہ معصوم شاہ کے نورالعین صابری، اکبر اشرفی، حافظ اسماعیل یارعلوی نیز زماں رضوی، نعیم رضوی وغیرہ موجود تھے- ایسی رپورٹ غلامان عسجد رضا فاؤنڈیشن مالیگاؤں نے ارسال کی-</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 54085 قارئین📊 11.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 151 ویوز