نذرِ غلامی: مگر ہوگا نہ ہم سے صبر، توہینِ رسالت پر

نتیجۂ فکر: سلمان رضا فریدی مصباحی، مسقط عمان

اٹھا سکتے ہیں غم کا بوجھ ہر تکلیف و شدّت پرمگر ہوگا نہ ہم سے صبر ، توہینِ رسالت پر

اہانت کرنے والے کا یہاں بھی فیصلہ ہوگانتیجہ ہم نہ چھوڑیں گے فقط روزِ قیامت پر

چلو ہم مل کے دیوانو ! سزا اب اُس کو دلوائیںاٹھائ جس نے انگلی سَرورِ عالم کی عزت پر

خدا نے مومنوں کا مژدۂ "کَم مِن فِئَه" بخشارہیں بیخوف اور رکھیں بھروسہ رب کی نصرت پر

کوئ نذرِ غلامی اِس سے بڑھ کر ہو نہیں سکتیلگادیں عمر ، ناموسِ رسالت کی حفاظت پر

وہی جینے کا مقصد ہیں ، وہی ہیں موت کی منزلفدا سب کچھ ہمارا ، سیّدِ بطحا کی عظمت پر

قسم اللہ کی ، وہ شخص مومن ہو نہیں سکتانہ ہو تکلیف جس کو، پیارے آقا کی اہانت پر

نہیں ہے اِس سے بڑھ کر اہلِ ایماں کا کوئ رشتہمُقَدَّم ہے شہِ دیں کی محبت ، ہر محبت پر

الٰہی کاروانِ حق میں ہو عزم و یقیں پیداقَباے جرأت و ہمت چڑھے اہلِ قیادت پر

اِدھر ہم منتشر ہیں اور اُدھر ہیں متحد اعداخدایا رحم فرما، مومنوں کی خستہ حالت پر

دفاعِ حُرمتِ سرکار کی جب بات آجائےفریدی بولنا لازم ہے ، سب افرادِ اُمت پر

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں