Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

کشمکش میں کسان؛ الیکشن دیکھیں یا اناج کاٹیں، کھیتوں میں پکی کھڑی گندم کی فصل سے کسان فکر مند ہیں

متفرقات
📅 11-04-2021 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہردوئی: 11اپریل، ہماری آواز(یاسر قاسمی)پنچایت انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے۔ امیدوار دن رات ووٹر وں کو منانے میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا کسان کسان بہت فکر مند ہیں ، وجہ ظاہر ہے کہ ایک طرف ان کے کھیتوں میں گندم کی پکی کھڑی فصلیں ہیں۔ دوسری طرف انتخابات بھی سر پر ہیں۔ ایسی صورتحال میں وہ کس طرح ان دونوں کے درمیان توازن برقرار رکھیں ، کسانوں کے لئے یہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔دراصل ضلع میں پنچایت انتخابات پہلے مرحلے میں مکمل ہونے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کردیا گیا ہے۔ ایک ہفتہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، امیدوار اپنے اپنے طریقے سے ووٹروں کو منانے میں مصروف ہیں۔ اس انتخاب میں سب سے زیادہ ووٹر گاؤں کے کسان ہیں۔ کسان تمام امیدواروں کی امید کا مرکز ہیں۔ امیدوار اپنے قافلے کے ساتھ گھر گھر رابطے میں مصروف ہیں۔ ضلع میں ہزاروں ہیکٹیر گندم کی فصل کٹائی کے لئے تیار ہے۔ کاشکار اس سال بھر کے اناج کے بارے میں کافی فکر مند ہیں ، کیوں کہ موسم میں اچانک تبدیلی کا فصل پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔ دوسری طرف پنچایت انتخابات بھی اس کے سر پر شہد کی مکھیوں کی طرح منڈلا رہے ہیں۔ سندیلہ تحصیل علاقے سے متصل کئی دیہات کے کسانوں نے گفتگو کے دوران بتایا کہ یہ صورتحال انتہائی خوفناک ہے کہ کسان گندم کی فصل کو کھیت میں چھوڑ کر پنچایت انتخابات میں مصروف ہیں، کاشتکاروں نے تشویش کا اظہار کیا کہ اگر موسم میں اچانک تبدیلی آئی اور بارش ہوگئی تو کسان سال بھر کے غلے سے بھی محروم ہوجائیں گے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 53884 قارئین📊 11.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 150 ویوز