Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

تحفظ ناموسِ رسالتﷺ کے عنوان پر مالیگاؤں میں پُر امن مظاہرہ آج

متفرقات
📅 12-04-2021 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>آج گستاخ نرسنگھانند کی بدگوئی کے خلاف سنی تنظیمیں گرفتاری دیں گی</p>
<p>مالیگاؤں: 12اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) آج 12؍ اپریل 2021ء بروز پیر بعد نمازِ عصر نئے بس اسٹینڈ کے پاس ایک پُر امن مظاہرہ گستاخِ رسول؛ شاتم نرسنگھانند کے خلاف ہوگا۔ سنی تنظیموں کی جانب سے ہونے والے اِس پُر امن احتجاج سے متعلق منتظمین نے بتایا کہ اہلسنّت کے مرکز بریلی شریف میں جمعہ کو جانشین حضور تاج الشریعہ قائد ملت علامہ مفتی محمد عسجد رضا خان قادری مدظلہ العالی نے جماعت رضائے مصطفیٰ کی طرف سے تاریخ ساز مظاہرے کا اہتمام کیا؛ جس سے گستاخوں کے خلاف کثرت سے عاشقانِ رسول کی بیداری کا پیغام جہان بھر میں پہنچا؛ اس احتجاج کے نتیجے میں سمتوں میں عاشقانِ رسول اپنی ایمانی حمیت کا اظہار کر رہے ہیں ۔ ان شاء اللہ مالیگاؤں میں ہونے والا یہ احتجاج بھی اہمیت کا حامل ہوگا۔ جس میں ناموسِ رسالت ﷺ کی اہمیت پرعامۃ المسلمین کو پیغام دیا جائے گا۔ اور انتظامیہ کو مطالباتی مکتوب دے کر مختلف مقامات پر مندرج ایف آئی آر پر فوری عمل در آمد کی مانگ کی جائے گی۔ اس ضمن میں نوری مشن کے ذمہ داران نے بتایا کہ اس احتجاج میں سنی جمعیۃ العلماء، نوری مشن، رضا اکیڈمی، غلامانِ عسجد رضا فاؤنڈیشن، غریب نواز اکیڈمی، سنی کونسل، سنی گروپ، دارالعلوم سیدنا امیر حمزہ، ادارۂ اصحابِ صفہ، دارالعلوم عظمت مصطفیٰ، ادارۂ فیضان اشرف، انجمن بہار اشرفی و دیگر سنی تنظیمیں شامل ہوں گی۔ کوڈ-19 کے لیے حکومتی ہدایات کا پاس و لحاظ رکھ کر یہ مظاہرہ ہوگا۔ اخیر میں گرفتاریاں بھی دی جائیں گی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 53597 قارئین📊 11.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 150 ویوز