صدقۂ فطر 60 روپیے فی کس: ضلع ادارہ شریعہ رام گڑھ(جھارکھنڈ)

رام گڑھ: 15 اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز)

2/ رمضان المبارک 1442ھ مطابق 15/ اپریل 2021ء بروز جمعرات بوقت 2 بجے ضلع ادارہ شریعہ رام گڑھ میں ایک اہم نشست ہوئی، جس کی صدارت حضرت مولانا الحاج محمد حبیب عالم رضوی صاحب صدر ضلع ادارہ شریعہ رام گڑھ نے فرمائی۔ جس میں ضلع رام گڑھ کے متعدد مفتیان کرام، علمائے عظام، اور آئمہ مساجد نے شرکت فرمائی ۔

تمام شرکاء نے فقہی تناظر اور شریعت کے اسلوب و احکام کے مطابق مشورے دیئے، سبھوں کے باہمی مشورے سےاور حالاتِ حاضرہ و بازار میں گیہوں کی جو متوسط قیمت ہے اسی کے مد نظر یہ بات طے ہوئی کہ امسال صدقہ فطر 60/ روپے فی کس رکھا گیا ہے۔لہذا آپ تمامی حضرات سے پر خلوص گزارش ہے کہ صدقہء فطر اپنے اور اپنے اہل و عیال کے طرف سے ادا کریں، اور ساتھ ہی ساتھ اپنے زکوٰۃ و صدقات کے روپیوں کو ضرورت مندوں کے ساتھ ساتھ مدارس اسلامیہ کا بھی بڑھ چڑھ کر تعاون کریں۔

نشست میں جو علمائے کرام شریک ہوئے ان میں چند مندرجہ ذیل ہیں :

حضرت مولانا الحاج محمد حبیب عالم رضوی صاحبحضرت مفتی محمد اظہار احمد امجدی صاحبحضرت مولانا الحاج محمد کلیم الدین مصباحی صاحبحضرت مولانا انور حسین قادری صاحب، حضرت مفتی عبدالقدوس مصباحی صاحب،حضرت مولانا صدیق القادری صاحبحضرت قاری مشتاق محشر صاحبحضرت مولانا محمد صابر علی رضویحضرت مولانا ابو ہریرہ رضوی مصباحی

محمد مشتاق محشرترجمان : ضلع ادارہ شریعہ رامگڑھبتاریخ 2/رمضان المبارک سن 1442ھ مطابق 15/ اپریل 2021.بروز جمعرات

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں