منقبت: کتابِ عشق و وفا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

یوم وصال ام المؤمنین زوجۂ رسول حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

نتیجۂ فکر: اشرفؔ رضا قادریچھتیس گڑھ

کتابِ عشق و وفا ہیں خدیجۃ الکبریٰنصابِ صبر و رضا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

امینہ ، پارسا ، اعلیٰ نسب ، سلیقہ شعارخدا ہی جانے کہ کیا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

حیا و حلم کی ان سے ہے روشنی پھیلیچراغِ حلم و حیا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

رسولِ پاک کی خدمت میں خود کو سونپ دیاخدا کے دیں پہ فدا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

نبی کا ساتھ نبھایا ہے آخری دم تکسراپا مہر و وفا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

نبی کی زوجۂ اولیٰ ، نبی کی محرمِ رازنبی کے غم کی دوا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

خزاں رسیدہ چمن پر وہ جھوم کر برسیںکرم کی گویا گھٹا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

بیان میں نے کیا ہے جو عظمتیں اشرفؔکہیں وہ ان سے سوا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

مشکل کو حل کرو مِرے مشکل کشا علی

منقبتِ پاک در شانِ مولی علی مشکل کشا کرم اللہ وجہہ الکریم

حضرت علی کا عشق رسول
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز