حضرت علی کا عشق رسول

تحریر: غلام مصطفےٰ نعیمیروشن مستقبل دہلی

سیدنا علی رضی اللہ عنہ مکہ مکرمہ کے ان اہم افراد میں شامل تھے جو تعلیم کا ماحول نہ ہونے کے باوجود لکھنے پڑھنے کا اعلی ذوق رکھتے تھے۔صلح حدیبیہ کے موقع پر مسلمانوں اور کافروں کے مابین جو صلح نامہ لکھا گیا وہ آپ نے ہی لکھا تھا۔اسی موقع پر نبی اکرم ﷺ کی ذات سے آپ کی بے لوث محبت کا ایک عدیم المثال منظر بھی سامنے آیا۔معاہدہ لکھتے ہوئے آپ نے تحریر فرمایا:هَذَا مَا كَاتَبَ عَلَيْهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّهِ۔"یہ معاہدہ ہے جس پر محمد رسول اللّه نے تحریری صلح فرمائی۔"

کفار مکہ کے سفیر سہیل بن عمرو نے "رسول اللہ" کے لفظ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اور ہمارے درمیان اسی بات کا تو جھگڑا ہے۔اگر ہم آپ کو رسول مانتے تو اس صلح کی ضرورت ہی کیا تھی؟

فَلَوْ نَعْلَمُ أَنَّكَ رَسُولُ اللّهِ لَمْ نُقَاتِلْكَ۔"اگر ہم جانتے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں تو ہم آپ سے ہرگز نہ لڑتے۔"

حضور نے یہ سن کر حضرت علی کو لفظ "رسول اللہ" مٹانے کا حکم دیا۔

اب حضرت علی کے لیے آزمائش کا مرحلہ تھا۔عقل کا اصرار تھا کہ وہ لفظ مٹا دیا جائے مگر عشق کہتا تھا جس ذات کو "رسول اللّه" کو مان کر ابدی عزت ملی ہے، اس لفظ کو کس طرح مٹاؤں؟

عقل و عشق کے مابین جنگ چھڑ گئی آخر عشق بازی لے گیا اور آپ نے بہ بکمال ادب عرض کیا:مَا أَنَا بِالَّذِي أَمْحَاهُ۔

"سرکار! میں اس لفظ کو نہیں مٹا سکتا۔"

حضرت علی عشق کے ہاتھوں مجبور تھے۔دلوں کے حال جاننے والے مصطفیٰ جان رحمت سے علی کی کیفیت پوشیدہ نہ تھی اس لیے آپ نے حضرت علی کے عشق کو عزت بخشتے ہوئے خود ہی اس لفظ کو مٹا دیا:فَمَحَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ۔

"آخر رسول اللہﷺ نے اس لفظ کو اپنے ہاتھ سے مٹا دیا۔"(صحیح مسلم،رقم الحدیث: 4629)

دیکھا کتاب عشق کے اوراق کھول کراول بھی تیرا نام تھا آخر بھی تیرا نام

(ماخوذ منزلوں کے نشاں ص 151/152)

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

مشکل کو حل کرو مِرے مشکل کشا علی

منقبتِ پاک در شانِ مولی علی مشکل کشا کرم اللہ وجہہ الکریم

شعور علم کا اک آفتاب حیدر ہیں
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز