نعت : سر پہ رکھنے کو جو مل جائیں نعال مصطفے۔

رشحات قلم : محمد نثار نظامی مہراج گنج

پرضیا ،پرنور ہے حسن و جمال مصطفیٰکوئی لاسکتا نہیں ہرگز مثال مصطفی

ان کے اوصاف و خصائل بےنظیروبےمثیلکیسے ہوپاے بیاں اوج کمال مصطفیٰ

ان کے لبہاے مبارک سے ٹپکتے نور ہیںحکمتوں سے ہیں لبالب قیل وقال مصطفیٰ

گلشن سرکار کی ہے ہر کلی خوشبو نوازحشرتک شاداں رہیں اسباط و آل مصطفیٰ

ان کی سیرت دیکھ کر اغیار تائب ہوگیےیعنی ہیں موصل الی الجنۃ خصال مصطفیٰ

ورطۂ حیرت میں ہیں کیسے کریں تعبیر حسنلفظ عاجز ہیں بیاں سے اے جمال مصطفیٰ

ان کے انداز تکلم کی کروں توصیف کیاشہدخالص سے بھی شیریں ہے مقال مصطفیٰ

میری قسمت پر کریں گے رشک شاہان جہاںسر پہ رکھنے کو جو مل جائیں نعال مصطفیٰ

اے نظامی ہوگیا میرا تخیل باوضوجس گھڑی آیا تصور میں خیال مصطفیٰ

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں