Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

رنجیت نگر دہلی حادثے کا جائزہ لینے متاثرین کے گھر پہنچا تحریک فروغ اسلام کا وفد

متفرقات
📅 07-08-2021 👁 7 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>  کل 4 اگست بروز بدھ رات میں  بی جے پی کی غنڈوں نے نوشاد نامی نوجوان کو اس کے بیوی بچوں کے سامنے بری طرح پیٹا یہاں تک کہ اسے مردہ سمجھ کر چھوڑا جب یہ خبر بانی تحریک فروغ اسلام پیر طریقت حضرت قمر غنی عثمانی   قادری چشتی حفظہ اللہ کو ملی جو ابھی مہاراشٹر کے دورے پر ہیں، تو آپ نے فوراً مولانا عقیل احمد فیضی (انچارج، ہیڈ آفس تحریک فروغ اسلام) کو حکم دیا کہ وہ ایک ٹیم لے کر موقع پر پہنچیں حکم کی تعمیل کرتے ہوئے تین رکنی ٹیم رنجیت نگر پہنچی وہاں ہم نے بڑی مسجد میں نماز ادا کی بعدہ لوگوں سے معلوم کیا تو پتہ چلا کی وہ اندر پوری میں رہتے ہیں یہاں ان کی سسرال ہے پھر ہم ان کے سالے محمد اظہر کی دکان پر پہنچے ان سے تمام معلومات حاصل کرکے ان کے گھر پہنچے وہاں زخمی نوشاد ان کی اہلیہ ان کے بہنوئی وغیرہ سے ملے ان کی اہلیہ نے بتایا ہمارے شوہر کو ان لوگوں نے اقتدار کے نشہ میں دھت ہو کر اتنا مارا کہ ہم نا امید ہوچکے تھے ، جبکہ ہم ان کو جانتے بھی نہیں انہوں نے کیوں مارا یہ بھی پتہ نہیں، مولانا ظفر صاحب نے ان پر کاروائی کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کہا ایف آئی آر کروا دی ہے  ہم غریب لوگ ہیں ہمارے پاس تو ٹھیک سے علاج کا بھی پیسہ نہیں ہے ہم کہاں سے ان کو سزا دلا پائیں گے، ان کی اہلیہ نے روتے ہوئے مدد کی درخواست کی, مولانا عقیل احمد فیضی صاحب نے تحریک کی نمائندگی کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور فرمایا تحریک فروغ اسلام کے تمام ذمہ داران آپ کے ساتھ ہیں۔واپسی پر بانئ تحریک کو مولانا عقیل صاحب نے تفصیلات سے آگاہ کیا، حضرت نے وفد کے اراکین کو دعاؤں سے نوازا اور فرمایا کہ تحریک کے لیگل ہیڈ جناب احسان الحق رضوی صاحب کو ایف آئی آر کی کاپی اور متاثر نوشاد کے یہاں کا نمبر دے دیں وہ اس کیس پر نظر رکھیں گے تاکہ کیس میں نوشاد کو انصاف مل سکے، حضرت نے مزید فرمایا کہ ان کی اکاؤنٹ ڈٹیلس لے کر مجھے بھیج دیں تاکہ ان کی مالی مدد بھی تحریک کی جانب سے کی جا سکے۔</p>
<p>رپورٹمحمد ظفر احمد فیروزآبادیرکن تحریک فروغ اسلام، الہند 9473962637</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 54425 قارئین📊 11.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 204 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 151 ویوز