Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

خلوتِ محرم الحرام اور سلسلہ مبارکہ رفاعیہ

مضامین و مقالات
📅 12-08-2021 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

تحریر : مدثر جمال رفاعی تونسوی

اہل سنت و الجماعت کے سلاسلِ تصوف میں سے ہر سلسلے میں خلفاء و مریدین کی روحانی ترقی اور یکسوئی کے لیے کچھ ریاضتیں مجرب اور معمول ہیں ۔اسی طرح سلسلہ مبارکہ رفاعیہ جو سلطان الاولیاء و العارفین ، غوثِ اکبر سیدی امام ابو العباس احمد الرفاعی الحسینی الانصاری قدس اللہ سرہ کی طرف منسوب ہے ، اس میں بھی متعدد ریاضتیں ہیں ، ان میں سے ایک خلوتِ محرم الحرام ہے ، جسے ”خلوتِ مُحَرَّمِیَّۃْ“ کہتے ہیں۔یہ خلوت سات دن پر مشتمل ہوتی ہے ۔یہ خلوت گیارہ محرم الحرام سے شروع ہوتی ہے اور سترہ محرم الحرام کو ختم ہوتی ہے ۔اعمال کے لحاظ سے یہ خلوت دو قسم کی ہوتی ہے :(1) خلوت برائے خلفاء کرام سلسلہ رفاعیہ(2) خلوت برائے مریدینِ سلسلہ رفاعیہخلفاء کرام کے لیے جو خلوت ہوتی اس میں درجِ ذیل امور ہیں:(1) خلوت کی شرائط ، جو درجِ ذیل ہیں :یہ سات دن حتی الامکان تنہائی میں رہیں ، شادی شدہ ہوں تو بیوی سے بستر الگ رکھیں ، کھانے میں ذی روح چیز کی غذا استعمال نہ کریں مثلا مرغی کا گوشت وغیرہ ، اپنی توجہ ہر وقت اللہ تعالیٰ کی طرف رکھیں ، نظروں کی حفاظت رکھیں ۔(2) خلوت کے وظائف جو درجِ ذیل ہیں:پہلے دن ذکرِ لا الہ الا اللہ تیرہ ہزار مرتبہ اور ہر سو کے بعد درج ذیل دعاء:

اَللّٰھُمَّ اغْرِسْ فِیْ قَلْبِیْ شَجَرَۃَ لَا اِللہَ اِلَّا اللہُ وَ اَظْھِرْ عَلٰی لِسَانِیْ یَنَا بِیْعَ حِکْمَۃِ لَا اِللہَ اِلَّا اللہُ وَ انْشُرْ عَلٰی وَ جْھِیْ بُرْقُعَ نُوْرِلَا اِللہَ اِلَّا اللہُ وَ اَغْرِقْ رُوْحِیْ فِیْ بَحْرِ مَعْرِفَۃِ لَا اِللہَ اِلَّا اللہُ وَاحْفَظْنِیْ یَا رَبِّ مِنْ کُلِّ شَکٍّ وَکُفْرٍ وَ رِیَاءٍ وَ مِنْ مَکْرِ الْمَاکِرِیْنَ وَ حَسَدِ الْحَاسِدِیْنَ وَ عَدَاوَۃِ الْمُعَادِیْنَ وَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَ شَیْطَانِیْ وَ دُنْیَایَ وَ ھَوَ ائِیْ بِعِنَایَۃِوِقَایَۃِ حِفْظِ لَا اِللہَ اِلَّا اللہُ

دوسرے دن ذکر لفظ” اَللہ“ ستائیس ہزار مرتبہ اور ہر سو کے بعد درج ذیل دعاء :

اَللّٰھُمَّ اسْقِنِیْ مِنْ خَمْرِ الْمُشَاھَدَۃِ وَ اَغْرِقْنِیْ فِیْ بَحْرِ الْمُرَاقَبَۃِ وَ فَھِّمْنِیْ دَقَائِقَ الْمَعْرِفَۃِ وَ حَقَائِقَ الْحَقِیْقَۃِ لِاَکُوْنَ مِنْکَ خَائِفًا وَ بِکَ عَارِفًایَا اَللہُ

تیسرے دن ذکر لفظِ” وَھَّاب “ بتیس ہزار مرتبہ اور ہر سو کے بعد درج ذیل دعاء:

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ مِنْ مَوَاھِبِکَ الرَّبَّانِیَّۃِ مَوْھِبَۃً اَطَّلِعُ بِبَرَ کَتِھَا عَلٰی مَخْفِیَّاتِ الرُّمُوْزِ وَ مُغَیَّبَاتِ الْکُنُوْزِ فَتُجْلٰی عَیْنُ بَصِیْرَتِیْ بِکُحْلِ مَوْھِبَتِکَ یَا وَھَّابُ

چوتھے دن ذکر لفظِ ”حَیّ “ پینتیس ہزار مرتبہ اور ہر سو کے بعد درج ذیل دعاء:

اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ حَیَاۃً طَیِّبَۃً اَذُوْقُ مِنْھَا حَلَاوَۃَ حَیَاۃِ الْحُبِّ وَطَعْمَ شَرَابِ الْقُرْبِ فَاَکُوْنُ بِکَ حَیًّا وَ لَکَ وَلِیًّا، فَاَمُوْتُ بِکَ تَقِیًّا وَ اَحْیَابِکَ مَرْضِیًّا یَا حَیُّ

پانچویں دن ذکرِ لفظِ ” مَجِیْد“ اٹھتیس ہزار مرتبہ اور ہر سو کے بعددرج ذیل دعاء:

اَللّٰھُمَّ مَجِّدْ قَدْرِیْ بِحُبِّکَ وَ شَرِّفْ مَرْتَبَتِیْ بِقُرْبِکَ حَتّٰی اَکُوْنَ بِحُبِّکَ مُمَجَّدًا، وَ بِقُرْبِکَ مُؤَیَّدًا، وَ اَطَّلِعَ عَلٰی دَقَائِقِ الْمَجْدِ وَ دَقَائِقِ الْمَدَدِ وَ الْجِدِّ، وَ اَ لْبِسْنِیْ مِنْ تِیْجَانِ الْمَجْدِ وَ السَّعْدِ بِفَضْلِ بَرَاھِیْنِ مَجْدِکَ یَا مَجِیدُ

چھٹے دن ذکر لفظِ ”مُعْطِیْ“ چالیس ہزار تین سو مرتبہ اور ہر سو کے بعد درج ذیل دعاء:

اَللّٰھُمَّ اَعْطِنِیْ مِنْ فَضْلِکَ عَطَاءً وَفِیًّا اَتَقَرَّبُ بِسَبَبِہِ لِاَ بْوَابِ مَحَبَّتِکَ، وَ اَکُوْنُ مِنْ اَھْلِ حَضْرَتِکَ، وَ اُشَاھِدُ اَسْرَارَکَ الْقُدْسِیَّۃِ بِعَطِیَّۃِ جُوْدِکَ الْوَفِیَّۃِ یَا مُعْطِیْ

ساتویں دن ذکر لفظِ” قُدُّوْس“ پینتالیس ہزار مرتبہ اور ہر سو کے بعد درج ذیل دعاء :

اَللّٰھُمَّ قَدِّسْ سِرِّیْ وَ رُوْ حِیْ بِسِرِّ سِرِّکَ وَ بِرُوْحِ رُوْحِکَ ، وَ اَدْخِلْنِیْ لِمَنَازِلِ الْاُنْسِ ، وَ اسْقِنِیْ مِنْ مَشَارِبِ الْقُدْسِ فَیَکُوْنُ سِرِّیْ بِکَ مُقَدَّسًا مُطَھَّرًامِنْ کُلِّ عَیْبٍ وَ دَنَسٍ عَرَضِیٍّ اَوْ وَ ھْمِیٍّ ثُبُوْتِیٍّ اَوْ خَاطِرِیٍّ بِبَرَکَۃِ قُدْسِکَ یَا قُدُّوْسُ

(2) خلوت برائے مریدین سلسلہ رفاعیہان کے لیے بھی دو چیزیں ہیں :(1) شرائطِ خلوت جو درج ذیل ہیں :ان سات دنوں میں روزے رکھنا ، ہمیشہ باوضو رہنا اور بیوی کے ساتھ ایک بستر پر نہ سونا اور ذی روح چیز کو اپنی خوراک میں استعمال نہ کرنا ، اپنی زبان کی حفاظت کرنا ، ہر وقت دل کو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رکھنا اور مرشد کی روحانی توجہات کو ذہن میں مستحضر رکھنا ۔(2) وظائفِ خلوت جو درج ذیل ہیں :

ان سات دنوں میں ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ ”یَا وَھَّابُ“ اور ایک سو مرتبہ یہ درود شریف پڑھیں :

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الطَّاھِرِ الزَّکِیِّ وَ عَلٰی آلِہِ وَ صَحْبِہِ وَ سَلِّمْ

ہر وظیفے کے وقت آغاز اور اختتام پر نبی کریم ﷺ ، ان کے اصحاب ، ان کی اولاد اور صاحبِ سلسلہ امام رفاعی اور سلسلہ مبارکہ کے دیگر شیوخ ، اپنے شیخ ، ان کے والد اور دیگر تمام مسلمانوں کی نیت کر کے ان کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ کی تلاوت کرنا ۔(بحوالہ : السیر و المساعی فی احزاب و اوراد السید الغوث الکبیر الرفاعی للسید ابراھیم الراوی الرفاعی رحمۃ اللہ علیہ )

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 53716 قارئین📊 11.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

فکر و شعور کا انحطاط

زہر کو زہر ہی کاٹے: ایک تجویز

عقلمند اور بیوقوف

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 150 ویوز