آواز
<p>نیاز جے راج پوری علیگ</p>
<p>وطن آواز دیتا ہے اُٹھو بیدار ہو جاؤچلو اے نَو جوانو ! دیش کے تیّار ہو جاؤتُمہارے سَر پہ سایہ ہو خُدا کی مہربانی کاخُدا رکّھے ! تمہیں راس آئے یہ موسم جوانی کاتمہیں دِیدار ہو ہر موڑ پر سپنوں کی رانی کابنو عُنوان تُم عِشق و محبّت کی کہانی کامگر حالِ وطن کے بھی تو واقِف کار ہو جاؤچلو اے نَو جوانو ! دیش کے تیّار ہو جاوحسینوں ، نازنینوں کے خیال و خواب بِسراؤشہیدِ ابروئے خَم دار ہو جانے سے باز آؤاسیرِ گیسوئے پُر پیچ و خم ہو کر نہ رہ جاؤذرا کُچھ دیر کو باغِ تصوُّر سے نِکل آؤابھی تُم بے نیازِ جلوئہ دِلدار ہو جاؤچلو اے نَو جوانو ! دیش کے تیّار ہو جاوتُمہیں عِشق و محبّت کے سِوا کُچھ اور کرنا ہےبنانا ہے کوئی خاکہ کِسی میں رنگ بھرنا ہےتُمہیں اپنے وطن کے حال پر بھی غور کرنا ہےتُمہارے ہاتھوں سے کِتنے ہی شیطانوں کو مَرنا ہےوطن دُشمن ہیں جو اُن کے لئے تلوار ہو جاؤچلو اے نَو جوانو ! دیش کے تیّار ہو جاوتُمہیں آزادی کو آزاد بھارت کی بچانا ہےگُلِ یکجہتی اور سُکھ شانتی تُم کو کِھلانا ہےتُمہیں نام و نِشاں فِرقہ پرستی کا مِٹانا ہےبہت سے زخم ہیں جِن پر تُمہیں مرہم لگانا ہےیتیموں اور مظُلوموں کے تُم غم خوار ہو جاؤچلو اے نَو جوانو ! دیش کے تیّار ہو جاوکرو کُچھ فِکر اپنے دیش کی اور دیش والوں کیجرائِم اور بَدعُنوانی ، گھپلوں اور کھوٹالوں کیتُمہاری سامنے فہرِست رکّھی ہے سوالوں کیتُمہیں ہے جُستجو کرنی اندھیروں میں اُجالوں کیکرو روشن وطن کو پَیکرِ انوار ہو جاؤچلو اے نَو جوانو ! دیش کے تیّار ہو جاو</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا

یوم خواتین پر کچھ اشعار
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 62 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز