منقبتِ امام حسین رضی اللہ عنہ

نتیجہ فکر: عبدالمبین حاتم فیضی، مہراج گنج

مصطفیٰ جب کریں احترامِ حسینسوچئے ہوگا کیا پھر مقامِ حسین

ان کا رتبہ بیاں کوئی کیسے کرےنازِ عرشِ الٰہی ہے بامِ حسین

ان کوبیٹھائیں کاندھے پہ خیر البشراللہ اللہ یہ ہے احتشامِ حسین

کون ہے مالکِ نوجوانانِ خلد؟ہے جواب اس کا پیارے امامِ حسین

جیسے آقا امامِ رُسُل ہیں یونہی"ہیں شہیدوں کےسردار امامِ حسین"

ان کے باغی جہنم میں جائیں گے پرمستحق ہیں جناں کے غلامِ حسین

بن گئے حُر حسینی اسے سنتے ہیاس قدر پر کشش تھا کلامِ حسین

اک قیامت بپا ہوگئی اس گھڑیرن میں چلنےلگی جب حسامِ حسین

خاک میں مل گئے سب یزیدی مگرہے جہاں میں ہراک سمت نامِ حُسین

بھیج کر ہر یزیدی کو سوئے سقرحشر میں لے گا رب انتقامِ حسین

دائمی زندگی چاہیے گر تمہیںزندگی وقف کردو بنامِ حسین

کامیابی کے خواہاں اگر ہو تو پھردل سے اپنالو پیارے ، نظامِ حسین

اس کوجام وسبوکی طلب ہی نہ ہودل سےاک بار پی لےجو جامِ حسین

لَاتَقُولُوا کا حاتم یہ فیضان ہےجودلوں میں ہےاب تک قیامِ حسین

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

مشکل کو حل کرو مِرے مشکل کشا علی

منقبتِ پاک در شانِ مولی علی مشکل کشا کرم اللہ وجہہ الکریم

حضرت علی کا عشق رسول
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز