Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

جنّتی دروازہ

مضامین و مقالات
📅 19-08-2021 👁 7 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>حضرت پیر سَیِّدغلام حیدر علی شاہ صاحب جلال پوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی علیہ الرحمۃ کی طبَیْعَت ناساز تھی ۔حضرت بابا فرید گنج شکر علیہ الرحمۃ کو حکْم ہوا کہ عطّار کی دوکان سے جاکر نسخہ بند ھوالائیں ۔آپ علیہ الرحمۃبیٹھے دکان میں نسخہ بندھوا رہے تھے کہ شور ہوا، ایک بُزُرگ پالکی میں سوار ہوکر آرہے ہیں۔ اور منادی (ندا کرنے والا) ان کے آگے آگے ندا کررہا ہے جو اِن کی زیارت کریگا (ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ )وہ جنّتی ہوگا ۔لوگ جُوق در جُوق زیارت کو جارہے تھے۔ لیکن بابا صاحب علیہ الرحمۃ نے التفات(یعنی توجہ) ہی نہ کی ۔ بلکہ جب پالکی نزدیک آئی تو دوکان کے اندر کے حصے میں تشریف لے گئے۔ہر چند لوگوں نے اصرار کیا مگر آپ نے توجہ نہ فرمائی ۔جب پالکی گزر گئی تو آپ نسخہ لئے مرشِد کامل کی خدمت بابرکت میں حاضر ہونے کیلئے روانہ ہوئے ۔ حضرت خواجہ بختیار کاکی علیہ الرحمۃ نے دیر سے آنے کی وجہ دریافت کی تو آپ نے جواب میں تمام واقعہ عرْض کردیا۔آپ کے پیرو مرشِد علیہ الرحمۃ نے ارشاد فرمایا فرید(علیہ الرحمۃ) کیا تمہیں جنّت کی ضَرورت نہ تھی کہ زیارت نہ کی۔بابا فرید گنج شکر علیہ الرحمۃ نے عرْض کی حضور میں ڈرتا تھا! کہ کہیں زیارت کر کے جنّتی ہوجاؤں او رجنّت میں آپ کا مقام جانے کہاں ہو، اور اس طرح قِیامت کے دن آپ کی قدم بوسی سے محروم رہ جاؤں۔میرے لئے جنّت وہ جگہ ہے جہاں آپ کی ہم نشینی کی نعمت حاصل ہو۔حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی علیہ الرحمۃ اپنے مرید با اَدَب کی یہ بات سن کر بہت خوش ہوئے اورٍ جوش میں آکر فرمایا۔ اے فرید اس کی زیارت کرنے سے لوگ آج کے دن جنّتی ہوتے ہیں تو تمہارے دروازے سے قِیامت تک جو بھی گزریگا ( اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ) وہ جنّتی ہوگا۔</p>
<p>اللہ عَزّوَجَلَّ کی ان پر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو</p>
<p>صَلُّو اعَلَی الْحَبِيب صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد</p>
<p>(آدابِ مرشدِ کامل، ص110، مکتبۃالمدینہ)</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 52507 قارئین📊 10.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

فکر و شعور کا انحطاط

زہر کو زہر ہی کاٹے: ایک تجویز

عقلمند اور بیوقوف

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 202 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 172 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 164 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 151 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 149 ویوز