حمدِ خدا کرتے ہیں

نتیجہ فکر: محمد اشرفؔ رضا قادریمدیر اعلی سہ ماہی امین شریعت

سارے ہی جن و بشر حمدِ خدا کرتے ہیںباغِ عالم کے شجر حمدِ خدا کرتے ہیں

بدر و انجم ہیں بصد شوق ثنا میں مصروفکہکشاں، شمس و قمر حمدِ خدا کرتے ہیں

اس کی تسبیح میں مشغول ہے ذرہ ذرہبا ادب سارے حجر حمدِ خدا کرتے ہیں

کر کے شبنم سے وضو عجز کا پیکر بن کرپھول بھی وقتِ سحر حمدِ خدا کرتے ہیں

نغمۂ حمد و ثنا بر لبِ اعضائے بدنقلب اور دیدۂ تر حمدِ خدا کرتے ہیں

گلشنِ دہر کا ہر پھول میں چرچا اس کاسنبل و برگ و ثمر حمدِ خدا کرتے ہیں

لفظ و معنی سے صدا آتی ہے ' اللہ، اللہ 'بے زباں برق و شرر حمدِ خدا کرتے ہیں

کلمۂ طیبہ پڑھتا ہے ملائک کا گروہبلبلِ سدرہ کے پَر حمدِ خدا کرتے ہیں

رب کی تحمید وظیفہ ہے قلم کاروں کاصاحبِ فکر و نظر حمدِ خدا کرتے ہیں

فقہ و تفسیر و حدیث اور معانی و اصولفکر و فن، علم و ہنر حمدِ خدا کرتے ہیں

کوئی شے اس کی ثنا سے نہیں غافل اشرفؔسب ہی بے خوف و خطر حمدِ خدا کرتے ہیں

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز