Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

محفلِ میلاالنبیﷺ منہیاتِ شرعیہ سے پاک ہونی چاہیے

مضامین و مقالات ← مذہبی مضامین
📅 08-10-2021 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>از قلم: ابوحامد محمد شریف الحق رضوی ارشدی مدنی کٹیہاری امام وخطیب نوری رضوی جامع مسجد وخادم دارالعلوم نوریہ رضویہ رسول گنج عرف کوئلی ضلع سیتامڑھی بہار الھند</p>
<p>تیز کیجئے سینۂ نجدی کی آگذکر آیاتِ ولادت کیجئےاللہ تعالیٰ عزوجل کے فضل وکرم سے ہم اہلسنت وجماعت جملہ منہیاتِ شرعیہ کو برا کہتے ہیں چاہئیے کہ بانی محفل، مخلص، خوش عقیدت اور محبت والا ہو، مال میں احتیاط کرے، اپنی محنت کی تنخواہ یا تجارت کا کمایا ہوا یا ہبہ ومیراث وغیرہ کا صحیح شرعی طریقہ سے پہنچا ہوا مال کھانا وشیرینی اور عطر وغیرہ میں صَرف کرے، آرائش کے سامان، فرش وبرتن وغیرہ میں خلافِ شریعت کوئی کام نہ ہو ـ ایسی معتبر روایتیں ہوں جن کو ثقات محدثین نے ــــ باب المعجزات ــــ میں قبول کیا ہو ـ اشعار وہ ہوں جن کے پڑھنے پر مفتیانِ دین نے فتویٰ دیا ہو؛ پھر ان امور کے بعد شانِ رسالت ــ علیہ السلام ــ کی تسلیم وآداب مدنظر ہو، سامعین حاضرین مجلس کی زبان پر دم بدم درودوسلام کی کثرت ہو، فضائل، معجزات اور قصائد، ذوق وشوق ومحبت سے پڑھیں پڑھوائیں اور سنیں اور سنوائیں ــالحاصل! جس قدر مجلس کی صفائی میں امورِ منہیہ سے بچنے میں جدوجہد کریں گے اتنی ہی حق تعالیٰ کی رضامندی اور روحِ محمدی ــ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ـــ کی توجہ اپنی طرف پائیں گے اگر محفل مقبول ہوگئی، اور ادنیٰ درجہ یہ ہے کہ وہ شخص اپنے مقصد ومراد کو پہنچے ـ اور اعلیٰ درجہ یہ ہے کہ ایک ایک قسم کے خاص جلوۂ روحِ محمدی ــ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ـــ سے مشرف ہو ــ اور یہ کچھ اسی محفل کے ساتھ خاص نہیں بلکہ ہرعمل کا پھل اسی وقت ملےگا جب اس کی شرطیں بجا لائےگا ــدیکھیں کہ نماز کے سلسلے میں حدیث وارد ہےان العبد اذا قام الى الصلوة رفع الله تعالى الحجاب بينه وبينه واوجهه بوجهه الكريم ـیعنی : جب ایک بندہ نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے اور اس کے درمیان سے پردے اٹھا دیتا ہے اور اپنا روےکریم اس کے سامنے کردیتا ہے ـدوسری حدیث میں ہے کہ جب مسلمان وضو کرتا ہے تو شیطان اس سے دور ہوجاتا ہے اور زمین کے کناروں تک بھاگ جاتا ہے اس ڈر سے کہ یہ بندہ اپنے بادشاہ کے پاس جانے کا ارادہ کرتا ہے جب وضو کرکے اللہ اکبر کہتا ہے تو ابلیس چھپ جاتا ہے اور اللہ جل شانہ اس بندے کے سامنے ہوجاتا ہے ــایک اور حدیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت یوں کرو گویا تم خدا کو دیکھ رہے ہو ــخلاصہ یہ کہ یہی نماز ہم غافل لوگ بھی پڑھتے ہیں اور ایک اولیاء اللہ کی نماز ہوتی ہے کہ ان کو نماز میں مشاہدۂ ربانی حاصل ہوجاتاہے اور ان کی نمازوں میں مقامات طے ہوتے ہیں؛ تو اسی طرح محافلِ میلاد کی مقبولیت کے بھی درجات ہیں ــنہ انجیر شد نام ہر میوہنہ مثلِ زبیدہ ست ہر بیوہالحاصل : مقبول تر آدمی وہ ہے جو زیادہ اخلاص ومحبت سے محفل میلاد کرے ــ( ماخوذ از انوار ساطعہ در بیانِ مولود وفاتحہ )اللہ تعالیٰ عزوجل !ہم اہلسنت وجماعت کو ہر عملِ صالح اخلاص ومحبت سے کرنے کی توفیق عطا فرمائے ــ</p>
<p>آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 53705 قارئین📊 11.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

دین کا کام اور دین پر چلنے کی حقیقت:قولِ امام ربانی کی روشنی میں ایک اصلاحی تجزیہ

دنيا كی حقیقت اور قرآنی مثالیں

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 150 ویوز