Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

گایوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےپرینکا نے یوگی کو لکھا خط

متفرقات
📅 21-12-2020 👁 6 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہماری آواز لکھنولکھنؤ:21دسمبر(پریس ریلیز) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈڑا نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر گایوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ للت پور سے گایوں کی ہلاکت کی آنے والی خبرین پریشان کن ہیں کانگریس جنرل سکریٹری نے اپنے دو صفحے کے خط میں کہا کہ ابھی یہ یہ تفصیلات تو میسر نہیں ہیں کہ کتنی گایوں کی کن حالات میں اموات ہوئی ہیں۔ لیکن تصویروں سے لگ رہا ہے کہ چارہ۔پانی نہ ملنے کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔پرینکا گاندھی نے لکھا کہ دکھ یہ بھی ہے کہ یہ اس طرح کی پہلی تصویر نہیں ہے۔اس سے پہلے بھی ریاست کے مختلف اضلاع سے ایسی تصویریں آتی رہی ہیں۔ ہر بار ان پر کچھ دیر کے لئے بحث ہوتی ہے لیکن ان کی دیکھ بھال کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کئے جاتے۔سوال یہ ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟۔پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اقتدار میں آت وقت وزیر اعلی یوگی اپنے گایوں کی تحفظ اور گئو شالائیں بنوانے کی بات کہی تھی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس ضمن میں اعلانات کے باوجود حکومت کی کوشش پوری طرح سے ناکام ہے۔گایوں کی بہبود کے نام پر ان کی حالت کو مزید خراب کیا جارہا ہے۔ گئو شالائیں کھولی گئیں مگر سچ یہ ہے کہ وہاں چارہ۔پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔افسران و گئو شالا چلانے والے مالکین خودہی بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ پوری ریاست میں ہر دن نہ جانے کتنی گائیں بھوکی پیاسی مررہی ہیں۔ پرینکا گادھی نے خط میں کہا ہے کہ جہاں گئو شالائیں ان حالات میں ہیں وہاں آوارہ مویشیوں کا بھی کافی مسئلہ ہے۔ کسان پوری طرح سے ہلکان ہیں۔ وہ رات رات بھر جا کر اپنے فصلوں کی حفاظت کررہے ہیں۔ فصلوں کی سیکورٹی کے لئے انہیں ہزاروں روپئے خرچ کر کے کھیتوں کی تار بندی کروانی پڑرہی ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 53606 قارئین📊 11.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 150 ویوز