Hamari Aawaz

سادگی سنی کی دیکھ اوروں کی عیاری بھی دیکھ!!!

عقائد و نظریات
📅 04-12-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ازقلم: محمد ناظرالقادری مصباحی مرادابادی</p>
<p>آج فیس بک پر ایک بھائی کی اس پوسٹ پر نظر پڑی تو حیران رہ گیااوراہل سنت وجماعت کے درمیان ہونی والی باہمی رسہ کشی،فرعی مسائل کو لے کر ایک دوسرے کےخلاف بہتان طرازی پرکف افسوس ملنے لگا۔کبھی اپنوں کی سادگی اور مستقبل کے دینی ومسلکی تقاضوں سے چشم پوشی پر خون کے آنسو روتا تو کبھی اپنے نظریاتی مخالفین کی فریب کاری اور آنے والے دور کی ممکنہ صورت حال کی تیاری پر سر پٹکتا۔ماضی میں ارباب ندوہ و دیوبند نےمنافقت کالبادہ اوڑھ کر جس طرح عالم عرب میں خود کو سنی، صوفی اور ہم اہل سنت کو بدعتی ،قبر پجوا،اور قادیانیوں کی طرح الگ فرقہ، باور کرایا،یہ بات کسی بھی ذی شعور پر مخفی نہیں ہے۔ اس افتراپردازی کے زہرناک اثرات کو ختم کرنا تو دور کی بات ابھی تک( بعض اہل نظر کی انفرادی کوششوں کےاستثنا کے ساتھ) اس کی تلافی کے لئے کو ئی جامع منصوبہ بھی ہم تیار نہ کرسکے۔دراصل جلسوں،جلوسوں ، تین تین روزہ عرسوں،لنگروں، قوالیوں ،مشربی جھگڑوں، فرعی مسائل کو لیکر ایک دوسرے پر ضلالت وگمراہی کی گولہ باریوں جیسی اہم مصروفیات سے ہم اہل سنت کو فرصت ملے تو ہم غور کریں کہ ہمارے مد مقابل نے دنیا بھرمیں ڈریلیس ارطغرل ڈرامے کی مقبولیت سے ہی مستقبل میں چلنے والی ہواکا رخ محسوس کرلیا ہے اور عالم عرب کے بعد ترکی کے علماو صوفیا سے بھی اپنی اعتقادی وفکری نسبت کو استوار کرنا شروع کردیا ہے۔ ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی میں دکھائے جانے والے اہل سنت کے عقائد ومعمولات، وہابی افکارو نظریات سے یکسر متصادم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مغربی ممالک کے ساتھ خلیجی ملکوں میں بھی اس پر پابندی عائد ہے۔ مگر برصغیر ہند وپاک کے اکثر وہابیہ دیابنہ کا اپنی کتابوں میں مذکور عقائد ونظریات سے صرف نظر کرتے ہو ئے ڈریلیس ارطغرل کی حمایت کرنا اور اب ترکی النسل سنی صوفی شافعی بزرگ کو ابوالحسن علی ندوی کے ساتھ جوڑنا، ان کے اس نعرے کی تائید کرتا ہے کہچلو تم ادھر کوہوا ہو جدھر کو ۔ہم نے اگر اس پہلو پر غوروفکر نہ کیا اور منافقین زمانہ کی سازشوں کا پردہ چاک نہ کیا تو مستقبل میں اس کا خمیازہ بھگتنے کے لیے ہمیں تیار رہناہوگا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2886 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عید غدیر منانے کا حکم دینا کیسا ؟

ایمان میں شک اور بے یقینی کو ہرگز راہ نہ دیں۔!

فتنہ گوہر شاہی

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز