تازہ ترین

معراج مومنوں کے لئے کی گئی نماز

شعر و شاعری ← نظم
📅 27-04-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

جو بھی عمیقِ دل سےپڑھے واقعی نمازکر کے ہی چھوڑتی ہے اُسے متقی نماز

بے رغبتی سے پڑھتا ہو جو سرسری نمازکیسے عطا کرے گی اسے چاشنی نماز

شبیر آپ نے جو پڑھی آخری نمازایسی نہیں کسی سے ادا ہو سکی نماز

بس اہمیت نماز کی آپ ان سے پوچھئےجنکی قضا ہوئی نہیں اک وقت کی نماز

وہ تھی نمازِ عشق جو اصحاب نے پڑھیپڑھنےکو پڑھ رہےہیں سبھی آج بھی نماز

دکھلا دیا ہے سب کو ، فنا کیا بقا ہے کیاصابر نےخود جنازے کی اپنے پڑھی نماز

وہ تو خدا کی یاد میں رہتا ہے رات دنہر وقت ہوتی رہتی ہے مجذوب کی نماز

اللہ نے نبی کو عطا کی ہے عرش پرمعراج مومنوں کے لئے کی گئی نماز

ہمراہ سرکےجھکتے ہیں جب دل سجودمیںنیکی بدی کی دیتی ہے تب آگہی نماز

سر جیسے جیسے جھکتاگیا رب کے سامنےسر ویسے ویسے میرا اٹھاتی گئی نماز

قربِ رسول ، قربِ خدا اس کو ہی ملاسب کام چھوڑ چھاڑ کے جس نےپڑھی نماز

افسوس! بے جھجک جسے ہم چھوڑتے رہےچشمانِ مصطفی کی ہے ٹھنڈک وہی نماز

پڑھنے سے اس کے مٹتی ہیں ساری برائیاںساری عبادتوں میں ہے افضل تبھی نماز

سرکارِ دوجہاں کا یہ فیضان ہی تو ہےبندوں کو ان کے رب سے ملاتی رہی نماز

دل میں خشوع آتے ہی مختار دفعتاْرِق٘ت کے ساتھ آنکھ میں لائی نمی نماز

نتیجہ فکر: مختار تلہری ثقلینی، بریلی

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2201 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نظم: اپنا بھارت ہے یہ

کب اخوت کے گلشن کھلیں گے

خدا کی مہربانی

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 60 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 47 ویوز