نہ آئے گا دوسرا صدیق

منقبتِ پاک، خلیفۂ اول ، یار غار نبی، حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ، رضی اللہ تعالیٰ عنہیومِ وصال ٢٢ جمادی الاٰخرہ

از فریدی صدیقی مصباحی ، بارہ بنکوی، مسقط عمان+96899633908

نبی کی چشمِ محبت کا معجزہ صدیقلبِ رسولِ معظم کی ہیں دعا صدیق

صداقتوں کا وہ مہتاب ، تا ابد نایابنہ آیا ، اور نہ آئے گا دوسرا صدیق

اُنہی پہ اُن کے خصائص کی ہوگئ تکمیلکہ ہیں ریاضئ عظمت کا دائرہ صدیق

قسم خدا کی یہ رفعت ہے لازوال ان کیجہاں میں سب سے بڑے، بعدِ انبیا صدیق

ہے اُن کی ذات مُشارُُ اِلَیہ ، قرآں میںنبی کے ساتھ ہیں اک فَردِ "اِذھُما" صدیق

وہ چرخِ عشق رسالت کے نیَّرِ اعظمہر ایک سینۂ مومن کی ہیں ضیا صدیق

حیاتِ پاک میں آقا کی ہر ادا محفوظہیں اک صحیفۂ اوصافِ مصطفیٰ صدیق

نشانِ حُبِ نبی بن گیا وجود ان کاادب کی شَکلِ مُجَسَّم ہیں با وفا صدیق

عقیدتوں کے وضو سے جسے پڑھیں کونینسراپا نعتِ نبی ، نغمۂ ثنا صدیق

نبی کا مُصحفِ رخ ، جس پہ تھا شبِ ہجرتبنے تھے غار میں وہ رحلِ خوشنما صدیق

اُنھیں مزاج شناسِ رسول کہتے ہیںتھے اس قدر دلِ سَرور سے آشنا صدیق

پسند آئ خدا کو بھی ان کی طرزِ وفانبی کی چاہ میں تھے ایسے خوش ادا صدیق

وہ جانثاری و وارُفتگی وہ سوز و گُدازکہاں ملے گی زمانے میں ، ماسوا صدیق

رسولِ پاک کا دیوانہ اُن سا کوئی نہیںہیں بحرِ عشق کے اک لعلِ بے بہا صدیق

رہی دفاعِ نبی میں فَصِیلِ جاں ان کیجری و صابر خوددار و با صفا صدیق

جہاں میں جتنے وفاؤں کے لفظ رائج ہیںسبھی کے معنی و تشریح و ترجمہ صدیق

شرافتیں بھی قسم کھائیں جن کی عزت کیہوۓ ہیں ایسے شَرَف ساز و پارسا صدیق

نہیں صداقت و حقانیت میں جن کی مثالوہ حق نواز و حق افروز و حق نما صدیق

عُمَر ، غنی و علی بھی سنورتے تھے جس سےاصولِ حق کا وہ پُرنور آئینہ صدیق

تمام اہلِ محبت جہاں کے ہیں تلمیذنصابِ عشقِ نبی کا وہ مدرسہ صدیق

زمانے والو چلو ! ان سے عظمتیں لے لوہر اک عروج و بلندی کا ہیں پتہ صدیق

زبانِ صدق و یقیں سے اُنھیں پکارو توکریں گے دُور زمانے کی ہر بلا صدیق

بلالِ حبشی کو پوشاکِ حُرّیَت بخشیہیں مومنوں کے مددگار و آسرا صدیق

خِرَد نے پوچھا کہ ہے کون عشق کا معیار ؟قلم اٹھا کے فریدی نے لکھ دیا صدیق

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز