Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

اخلاقیات باقی ہیں تو تینوں قوانین واپس لیجیے : کانگریس

متفرقات
📅 22-12-2020 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہماری آواز دہلینئی دہلی، 22 ستمبر (پریس ریلیز) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کسانوں کے ساتھ انصاف کرنے کے ساتھ ہی اب ایجنٹوں کو اذیت دینے پر اتر آئے ہیں اور ان کی حکومت نے پنجاب کے بعد اب ہریانہ کے ایجنٹوں کو بھی انکم ٹیکس نوٹس بھیج کر ڈرانا شروع کردیا ہے کانگریس مواصلات کے محکمے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کو کہا ’’مودی جی، انکم ٹیکس، سی بی آئی، ای ڈی کے علاوہ بھی کچھ پتہ ہے آپ کو۔ پنجاب کے بعد اب ہریانہ کے ایجنٹوں کو انکم ٹیکس کو نوٹس دیکر آپ کیا دکھانا چاہتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام نوٹس دینا نہیں بلکہ عوام کو انصاف دینا ہے لیکن مودی حکومت انصاف دینے کے بجائے نوٹس بھیج کر ایجنٹوں کو ڈرانے کا کام کررہی ہے۔ ان کو سمجھ لینا چاہیے کہ ایجنٹ اس طرح کے نوٹس سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ کسان بھی کسی دھمکی سے ڈرتا نہیں ہے لیکن مسٹر مودی کو یہ بھی سمجھنا چاہیئے کہ یہ اذیت انہیں کافی مہنگی پڑے گی۔کانگریس ترجمان نے وزیراعظم مودی کو راست ہدف تنقید بناتے ہوئے کیا کہ ان کی قیادت والی حکومت کو اذیت دینے میں مزہ آتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’سوٹ بوٹ والے فقیر کی آنکھیں کب کھلیں گی۔ مودی جی آپ تاریخ کے سب سے بے رحم وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں۔ آپ کی حکومت کے ہاتھ کسانوں کے خون سے سَنے ہیں۔ ذرا بھی اخلاقیات باقی ہیں تو تینوں کالے قوانین واپس لیجئے‘‘۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی حکومت کے وزیر ہندوستان کے غذائی تحفظ کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔ کسان جو تحریک چلا رہے ہیں وہ مسٹر مودی کے بنائی گئی شبیہ کا نتیجہ ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 52642 قارئین📊 10.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 202 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 164 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 151 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 149 ویوز