تضمین بر منقبت حسنؔ بریلوی در شان خواجہ غریب نواز

نتیجہ فکر: محمد اشرفِؔ رضا قادریمدیر اعلی سہ ماہی امین شریعت

بالیقیں منبعِ برکات ہے روضہ تیراوادیٔ یاس میں پِھرتا نہیں منگتا تیرابھر کے زنبیل لیے آتا ہے شیدا تیرا

خواجۂ ہند وہ دربار ہے اعلیٰ تیراکبھی محروم نہیں مانگنے والا تیرا

حسنِ ایمان و عقیدت کو جِلا دیتا ہےطالبِ شوق کو جنت کا پتہ دیتا ہےزندگانی کو نئی طرزِ ادا دیتا ہے

خفتگانِ شبِ غفلت کو جگا دیتا ہےسالہا سال وہ راتوں کو نہ سونا تیرا

تجھ سے ضوریز ہے ایوانِ طریقت پیارے!ہے تِری فکر کا عنوان شریعت پیارے!کس کو معلوم تِری شانِ ولایت پیارے!

ہے تِری ذات عجب بحرِ حقیقت پیارے!کسی تیراک نے پایا نہ کنارا تیرا

رنگ کا کرتی ہے چھڑکاؤ گلوں پہ شبنمدل کی دنیا کو بدل دیتا ہے سازِ سَرگَمتیری دہلیز پہ خوشبو کا گڑا ہے پرچم

کیا مہک ہے کہ معطر ہے دماغِ عالَمتختۂ گلشنِ فردوس ہے روضہ تیرا

اتحاد اور نہ تھوڑی سی بھی یکجائی ہےجانے کیوں تیرے غلاموں کی یہ پسپائی ہےایسی آئی نہ کبھی، جیسی گھڑی آئی ہے

تیرے ذرے پہ مصیبت کی گھٹا چھائی ہےاس طرف بھی کبھی اے مہر ہو جلوہ تیرا

تیرے برکات و کرامات کی دنیا ہے وسیعخاک بھی ہے تِرے روضے کی گراں قدر و وقیعمعترِف ہیں تِری عظمت کے اساطینِ جمیع

تجھ کو بغداد سے حاصل ہوئی وہ شانِ رفیعدنگ رہ جاتے ہیں سب دیکھ کے رُتبہ تیرا

اشرفِؔ رضوی تِرا داتا معین الدیں ہےغم کی کیا بات تِرا آقا معین الدیں ہےہند کا سب سے بڑا راجا معین الدیں ہے

محی دیں غوث ہیں اور خواجہ معین الدیں ہےاے حسنؔ کیوں نہ ہو محفوظ عقیدہ تیرا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت شریف عطائے رسول سلطان الہند خواجۂ خواجگان فخر ہندوستان حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان

یا غریب نواز
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز