Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

مفکر ملت علامہ شاہ محمد قادری کیفی بستوی نور اللہ مرقدہ کا سالانہ فاتحہ آج

متفرقات
📅 22-12-2020 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

سابق نائب صدرالمدرسین : جامعہ اہل سنت امدادالعلوممٹہنا،کھنڈسری،سدھارتھ نگر(یوپی)

آج مورخہ6/جمادی الاولیٰ 1442/مطابق 22/دسمبر

2020ء/ بروز منگل سالانہ فاتحہ

23/ رجب المرجب 1368ھ مطابق یکم جون1948ء

بروزمنگل،دھوبہا،کھلنگا ڈیہہ،سدھارتھ نگر،یوپی میں آپ کیپیدائش ہوئی،والدکانام منشی رضاہے،جونیر ہائی اسکول کٹھیلامیں درجہ ہشتم اعلیٰ درجے سے پاس کرنے کے بعد 28/محرم الحرام 1382ھ مطابق یکم جولائی 1962ءبروز اتوارجامعہ اہل سنت امدادالعلوم،مٹہنامیں داخلہ لیا محنت و لگنسےتحصیل علم میں لگےرہے،بالآخرعلوم وفنون کی جملہ کتبمروجہ متداولہ میں مہارت تامہ حاصل کر امتیاز ی حیثیتسے جلدہی کامیاب ہوگئے۔ مورخہ 4/ربیع النور 1391ھمطابق 13/ اپریل1971ء بروز جمعہ مبارکہ شمس الاساتذہعلامہ الحاج مفتی زین العابدین شمسی رضوی علیہ الرحمہ،سابق صدرالمدرسین جامعہ مٹہنا کی صدارت میں مقتدرو مشاہیرعلما ومشائخ کے مقدس ہا تھوں سندو دستار فضیلتسےنوازےگئے۔بعدفراغت حضور شمس الاساتذہ کے توسطسےجامعہ کےارباب حل وعقد نےمورخہ یکم شوال المکرم1391ھ مطابق20/نومبر1971ء بروزسنیچرآپ کو بحیثیتنائب صدرالمدرسین منتخب کیا ۔ اس طرح سے آپ نےاپنے مادرعلمی ہی سے درس و تدریس کاآغازکیا۔اورتادم آخرمکمل خوداعتمادی اور انتہائی دل جمعی و دلچسپی کے ساتھ اپنےفرائض منصبی کی تکمیل میں لگےرہے۔فالحمدللہ علیٰ ذالک!ماہ شوال المکرم 1430ھ مطابق ستمبر2009ء جامعہہذا میں شعبۃ البنات کا قیام عمل میں آیا تو آپ اس کےصدرمنتخب ہوئے۔18/رجب المرجب1431ھ مطابق30/جون 2010ءبروزچہار شنبہ (بدھ) گورنمنٹی اعتبار سے٦٢/سال پر آپ کی گورنمنٹی مدت ملازمت ختم ہوئی۔پھر بھی آپ کی علمی لیاقت و قابلیت اور خدا دادصلاحیتنیز علمی میدان میں کم و بیش38/سالہ تجربات کےتناظرمیں جامعہ کے ارباب بست وکشاد نےآپ کواسی عہدےپربرقراررکھا۔2009ء سےلےکر2014ء( کم وبیش پانچسال) کی قلیل مدت میں آپ نے اپنے علم و عمل اورتعلیمی تجربات کی روشنی میں شعبۃ البنات جامعہ مٹہنا کوجو حیرت انگیز ترقی اور غیر معمولی تقویت عطاکی وہجگ ظاہرہے۔آپ ایک فقید المثال عالم دین اور جیدمفکر ہونے کےساتھ ساتھ کہنہ مشق مدرس،خوش طبع خطیب،لائق وفائقمصلح،متحرک وفعال مبلغ، لاجواب مدبرمخزن طب وحکمت،بےبدل مصنف،قادرالکلام شاعر،بلندپایہ ادیب اوربےمثالخوش نویس بھی تھے،اوربلامبالغہ آپ کثیرالتلامیذاستاذتھے۔6/جمادی الاولیٰ1435ھ مطابق8/مارچ2014ءبروزسنیچردن میں ایک بج کر٥/منٹ پر آپ اس دار فانی سےدارجاودانی کی طرف کوچ کرگئے۔(اناللہ واناالیہ راجعون)!تاجداراہل سنت حضورمفتیِ اعظم ہندعلیہ الرحمہ سےشرف بیعت حاصل تھا ۔آپ کامزار پرانوار آپ ہی کے گاؤں (دھوبہاکھلنگاڈیہہ،سدھارتھنگریوپی) میں مرجع خلائق ہے،عربی تاریخ کےاعتبارسےہرسال 6/جمادی الاولیٰ کو آپ کا سالانہ فاتحہ نہایت ہیتزک و احتشام کے ساتھ ہوتاہے۔ بلا ناغہ ہرسال فاتحہ کیتقریب کا انعقادہوتا ہوا یہ آپ کےسالانہ فاتحہ کی7/ ویںتقریب ہوگی۔ ان شاءاللہ تعالیٰ ۔

سگ بارگاہ کیفی بستویازہرالقادریخادم جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا،کھنڈسری،سدھارتھ نگریوپی۔

9450387786//955949476

22/ دسمبر2020ء بروز دوشنبہ

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 52470 قارئین📊 10.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 202 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 172 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 164 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 151 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 149 ویوز