تازہ ترین

بارگاہِ غریب نواز میں فریاد

اولیا و صوفیا ← خواجہ غریب نواز
📅 06-02-2022 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

سلگتے ہوئے موجودہ حالات میں ہر دل کی آواز

ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی، مسقط عمان0096899633908

ترے در کی ہو خیر شہِ اجمیرمٹےغم کی اندھیر ، شہِ اجمیر

فریاد سنو مورے نَینَن کیکہتی ہے لڑی یہ اَنسُوَن کیچلتی ہے کَٹاری دشمن کیکردو اُنھیں زیر شہِ اجمیرترے در کی ہو خیر، شہِ اجمیر

اے رب کے ولی پیارے خواجہبھارت کی زمیں کے مہا راجہمشکل میں ہیں اب تیرے شیداہے ظلم گَھنیر شہِ اجمیرترے درکی ہو خیر، شہِ اجمیر

روتے زخمی ہنستے قاتِلحاکم بھی جفا میں ہے شاملمومن کے دل و جاں ہیں گھائللاشوں کے ہیں ڈھیر شہِ اجمیرترے در کی ہو خیر، شہِ اجمیر

نفرت کی نظر ، اُلٹی بولیاِس باغ میں ، زاغ کی ہے ٹولیبنیاد محبت کی ڈولیآپس میں ہے بَیر شہِ اجمیرترے درکی ہو خیر ، شہِ اجمیر

گِرتی ہوئی آس ، سنبھل جائےمظلوم کا حال بدل جائےتم چاہو تو آج ہی ٹَل جائےدُکھ درد کا پھیر شہِ اجمیرترےدرکی ہو خیر، شہِ اجمیر

بے خوف قدم ، جرأت کا جگرخود دار جبیں ہمت کی نظرایسا ہے تری ہستی کا سفربیباک و دلیر شہِ اجمیرترے در کی ہو خیر ، شہِ اجمیر

مِلَّت کو وقار عطا کیجےعظمت کی بہار عطا کیجےنُصرت کا حِصار عطا کیجےاے دین کے شیر شہِ اجمیرترے در کی ہو خیر ، شہِ اجمیر

بیدار ہوں سب اہلِ ایماںسب مل کر دیں پھر حق کی اذاںآجائے جہاں میں امن و اماںہو جلد سَویر شہِ اجمیرترے درکی ہو خیر، شہِ اجمیر

سخیوں کے سخی ، اے غریب نوازاے چرخِ ولایت کے شہبازسن لیجے فریدی کی آوازہم سب ہوں بَخیر ، شہِ اجمیرترے درکی ہو خیر، شہِ اجمیر

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2566 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

منقبت شریف عطائے رسول سلطان الہند خواجۂ خواجگان فخر ہندوستان حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان

یا غریب نواز

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز