تضمین: خواجۂ ہند وہ دربار ہے اعلیٰ تیرا

نتیجہ فکر: ازہرالقادری

کیا کہے وصف کوئی ہند کے راجہ تیراوقف ہے مانگنے والوں پہ خزانہ تیرامیکدہ یوں ہی سلامت رہےخواجہ تیرا

خواجۂ ہند وہ در بار ہے اعلی تیراکبھی محروم نہیں مانگنے والا تیرا

غم و آلام و مصائب کو مٹادیتا ہےزندگی جینے کے اطوار سکھا دیتا ہےایک ہی وارمیں شیطان کو بھگا دیتا ہے

خفتگانِ شبِ غفلت کو جگا دیتا ہےسالہا سال وہ راتوں کا نہ سونا تیرا

بدرِ دیں ، بدرِ زماں،بدرِولایت پیارےہندپرآج بھی ہےتیری حکومت پیارےبالیقیں شمع شبستان ہدایت پیارے

ہےتری ذات عجب بحرحقیقت پیارےکسی تیراک نے پایا نہ کنارا تیرا

گل ستاں کھلنے لگا غنچے یکا یک چنگےان کی خوشبو سے گلی کوچے یقینا مہکےہو کے دیوانہ صفت بلبل شیدا چہکے

گلشن ہند ہے شاداب ، کلیجے ٹھنڈےواہ اے ابر کرم ، زور برسنا تیرا

تیرےدامن میں جسےچین کی نیند آئی ہےاُسکی قسمت میں کہاں ذلت و رسوائی ہےلاج رکھ لیجئےمِری ،دل نے ستم ڈھائی ہے

تیرے ذرہ پہ معاصی کی گھٹا ، چھائی ہےاس طرف بھی کبھی اے مہر ہو جلوہ تیرا

آئے شاہان زماں عجز کا پیکر بن کرکرتے جاروب کشی شاہ و گدا آئےنظرتختۂ گلشن فردوس ہے روضہ اطہر

ظل حق غوث پہ ہےغوث کا سایہ تجھ پرسایہ گستر سر خدام پر سایہ تیرا

ہم ہیں پروانے تو ہے شمع شبستان رفیعحشر تک ہم پہ رہے سایۂ دامان رفیعمنبع جود و کرم ، مصدر فیضان رفیع

تجھ کو بغداد سے حاصل ہوئی وہ شان رفیعدنگ رہ جاتے ہیں سب دیکھ کے رتبہ تیرا

خرمنِ مذہبِ اسلام کے خوشہ چیں ہیںحق کےمتوالےہیں ازہر وہ حقیقت بِیں ہیںجانْ، بغداد میں ہے، ہند میں روحِ دیں ہیں

محی دیں غوث ہیں اورخواجہ معین الدیں ہیںاے حسن! کیوں نہ ہو محفوظ عقیدہ تیرا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت شریف عطائے رسول سلطان الہند خواجۂ خواجگان فخر ہندوستان حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان

یا غریب نواز
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز