" چلو! اجمیرمیں ہردرد کا درمان ہے خواجہ

نتیجہ فکر: ازہرالقادری

دیار ہند پر تیرا بڑا احسان ہے خواجہجدھردیکھو ادھرفیضان ہی فیضان ہے خواجہ

ترے درکی بھکاری عظمت شاہان ہے خواجہتری سرکار عالی ہے تو وہ سلطان ہے خواجہ

تجھےحاصل ہوئی بغدادسےوہ شان ہے خواجہکہ رتبہ دیکھ کرکےہرکوئی حیران ہے خواجہ

مرے سر پر جو تیرا سایٸہ دامان ہے خواجہوہ محشر کی تپش سےبچنے کا سامان ہے خواجہ

بہ ظلِّ غوث اعظم بالیقیں قدم مبارک پرگروه اولیا سو جان سے قربان ہے خواجہ

عجب بحرحقیقت،بحر عرفاں ذات ہے تیریتمھارا اک ہی قطرہ چشمۂ عرفان ہے خواجہ

جو ہوکےجاتےہیں بیمار،اچھےہوکے آتے ہیںچلو !اجمیر میں دکھ درد کا درمان ہے خواجہ

مقدر کر دیا رب نے حکومت، ہند پرتیریحکومت پرتری نازاں یہ ہندوستان ہے خواجہ

دکھادو روضۂ پرنور پیشانی چمک اُٹّھےیہی حسرت ہےازہر کی یہی ارمان ہےخواجہ

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت شریف عطائے رسول سلطان الہند خواجۂ خواجگان فخر ہندوستان حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان

یا غریب نواز
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز