منقبت سلطان الہند خواجۂ خواجگاں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمة اللہ علیہ
📅 07-02-2022
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

ازقلم: عبدالمبین حاتم فیضی

ہم ان کا دیکھنے روضہ، چلو اجمیر چلتے ہیںجگانے بختِ خوابیدہ، چلو اجمیر چلتے ہیں

زہے قسمت کبھی ہم کو ملے موقع یہ، ہم بولیں"بلاتے ہی ہمیں خواجہ چلو اجمیر چلتے ہیں"

غریبو ! بد نصیبو ! ناشکیبو ! حوصلہ رکھوبدلنے ہاتھ کی ریکھا، چلو اجمیر چلتے ہیں

جومنگتوں کوہمیشہ جھولیاں بھربھر کےدیتا ہےوہاں ہے ایسا اک داتا، چلو اجمیر چلتے ہیں

ہمارے ملک کا حاکم بہت تکلیف دیتا ہےسنانے درد کا قصہ ، چلو اجمیر چلتے ہیں

گداؤ ! بے نواؤ ! غیر کا در کھکھٹاؤ متکہ ہیں حاجت روا خواجہ،چلو اجمیر چلتے ہیں

فقیر و بادشہ اک ساتھ ہوتے ہیں جہاں حاتمنظَارہ کرنے اس در کا، چلو اجمیر چلتے ہیں

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت شریف عطائے رسول سلطان الہند خواجۂ خواجگان فخر ہندوستان حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان

یا غریب نواز
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز