منقبت: عطاے مصطفیٰ مرے خواجہ پیا

عطاے مصطفیٰ، آل مرتضیٰ، سلطان الاولیاء، سید السالکین، شمش العارفین ہند الولی حضرت سیدنا خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالی عنہ کی شان میں ایک ادنیٰ غلام کا نذرانہ عقیدت

ازقلم: محمد عاصم القادری رضوی مرادآبادی (انڈیا)متعلم جامعہ رضویہ برکات العلوم سہسوان بدایوں شریفرابطہ نمبر9927278436

عطاے مصطفی ، مرے خواجہ پیابیاں ہو کس زباں سے آپ کی عظمتنبی کی آل ہو ، علی کے لال ہوحسن حسین سے ہے آپ کو نسبت

مصطفی نے تمہیں ہند بھیجا ، تم مرادِ نبی ہوہند جس سے منور ہوا ہے آپ وہ روشنی ہورضاٸے مصطفی ، حبیب کبریا ٕزمیں کیا ، ہے فلک پر آپ کی شہرت

بے بسوں کا سہارا تمہیں ہو، ہو غریبوں کے والیآپ نے غمزدوں کی اے خواجہ ہر مصیبت ہے ٹالیقرارِ عاشقاں ، سکون عاصیاںدل بے چین کو ہے آپ سے راحت

آپ کو اپنا سردار مانا ہند کے اولیا نےمیرے صابر نے ، وارث پیا نے اور احمد رضا نےتمہی ہند الولی ، نہ تم سا ہے کوٸیلب سرکار پر ہے آپ کی مدحت

میرے خواجہ میں غربت کا مارا تم غریبوں کے والیمسکرانے لگی اس کی قسمت اک نظر جس پہ ڈالیکرم کی ہو نظر مرے حالات پرہلادو لب تو مٹ جاٸے مری غربت

آپ سے پہلے اے میرے خواجہ ہند تھا سونا سوناآپ کے آنے سے سونا منظر ہوگیا ہے سہانابہارِ جانفزاں نسیمِ گلسِتاںدیار ہند میں ہے آپ سے زینت

میں بھکاری ہوں ہند الولی کا مجھ پہ نازاں ہیں سلطاںناز ہے مجھ کو قسمت پہ اپنی مجھ پہ قسمت ہے نازاںمعین الدین کی ، غلامی مل گٸیکسی کی نوکری کی اب نہیں حاجت

پھر مسمانوں کو ہیں ستاتے دشمنِ حق تعالیہند کو آپ کی ہے ضرورت پھر سے اے میرے خواجہنبی کے امتی ، پریشاں ہیں سبھیخدارا اب ہماری کیجیے نصرت

ایک کاسے میں دریا ڈبویا ، ڈوبتوں کو ترایاجوگی جیپال کو تم نے خواجہ ہے مسلماں بنایاخدا کی شان ہو ، نبی کی جان ہوزمانہ جانتا ہے آپ کی رفعت

ایک مدت سے دل میں ہے ارماں میں بھی اجمیر جاٶںتھام کے تمرے روضے کی جالی حال دل کا سناٶںدل بے تاب کی ،سدا سن لو سخیدکھادیجے مجھے بھی وہ حسیں تربت

تم نے تعلیم توحید کی دی، شرک سے ہے بچایابت پرستی میں جو مبتلا تھے ، ان کو کلمہ پڑھایاصدا اسلام کی اے عاصم گونج اٹھیہوٸی کافور کفر و شرک کی بدعت

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت شریف عطائے رسول سلطان الہند خواجۂ خواجگان فخر ہندوستان حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان

یا غریب نواز
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 59 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز