تازہ ترین

منقبت: ترے ہیں شمس و قمرتیری کہکشاں خواجہ

اولیا و صوفیا ← خواجہ غریب نواز
📅 07-02-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجہ فکر: سیدشاکرحسین سیفیصدر شعبۂ افتاء دارالعلوم محبوب سبحانی۔۔۔۔۔۔۔ ممبئی۔۔۔۔۔۔۔۔ انڈیا09892137196

ترے ہیں شمس و قمر تیری کہکشاں خواجہتو ارضِ ہند پہ رحمت کا آسماں خواجہ

ترا حصار ِ کرم ، قلعۂ ِ اماں خواجہاُسی چمن میں رہے میرا آشیاں خواجہ

سحاب ِ فیض ترا ، روز و شب برستا ہےہری بھری ہیں مرادوں کی کھیتیاں خواجہ

رواں ہے تجھ سے ہی دریائے خواجگانِ ہندتو نور ِ عشق کا ہے بحر ِ بے کراں خواجہ

ترے عصائے کرامت سے جادوگر ہارےیوں تیرا دستِ تصرف تھا ضوفشاں خواجہ

دلوں کے طُور ، صدا دیتے ہیں تجھے اَرِنِیجمال ِ رخ کی ہوں نازل ، تجلّیاں خواجہ

جو شعلہ بار ہیں اسلام کے نشیمن پرگرائے تیرا غضب اُن پہ بجلیاں خواجہ

ترے طریق پہ ہے مسلک ِ رضا ، قائمکہ جا بجا ترے تابندہ ہیں نشاں خواجہ

تری بہار نے جس دشت کو کیا گلشناُجڑ نہ جائے وہ بھارت کا گلستاں خواجہ

خزاں کو لانے کی تدبیر ہو رہی یہاںلہو لہو ہیں گلوں کی کہانیاں خواجہ

اگر تو چاہے تو آجائے انقلاب ابھیستمگروں کی اُلٹ جائیں کرسیاں خواجہ

جو اُڑ رہے ہیں جفا پیشہ آج کے جے پالسروں پہ اُن کے پڑیں تیری جوتیاں خواجہ

ہماری دولت ِ ایماں ، سدا رہے محفوظکبھی لُٹیں نہ دلوں کی تجوریاں خواجہ

ہمیں بھی ذوق ِ طریقت سے مالامال کریںکہ ہم بھی پہنیں تصوف کی گدڑیاں خواجہ

اگر لگاؤں شجر میں کسی وظیفے کامعًا پھلوں سے لدیں اُس کی ڈالیاں خواجہ

اُدھر سے لے کے اِدھر بانٹتے ہیں فیض ہمیںیہاں ہیں ہم ، تووہاں غوث ، درمیاں خواجہ

ہمارے دل ہیں تری بارگاہ میں حاضرہمیں نہ دور کریں گی یہ دوریاں خواجہ

تیرے جمال کا مہتاب ، چشم ِ دل دیکھےہٹیں نگاہ ِ تصور سے بدلیاں خواجہ

نہ غم کی دھوپ سے بے تاب ہو دلِ سیفیترے کرم کا رہے سر پہ سائباں خواجہ

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2571 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

منقبت شریف عطائے رسول سلطان الہند خواجۂ خواجگان فخر ہندوستان حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان

یا غریب نواز

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز