نذرانۂ عقیدت بہ بارگاہ خواجۂ پاک بموقع 810 واں عرس مقدس

نتیجہ فکر: انیس الرحمن عاقبؔ چشتیصحافی و ضلع صدر عوامی اردو نفاذ کمیٹی موتی ہاری بہار

سرور دیں کی عطا ہند کے راجا خواجہچار سو ہوتا ہے بس آپ کا چرچا خواجہ

آپ کے در کا گداگر ہوں تمنائی بھیشربت دید کرو مجھ کو عطایا خواجہ

روضۂ پاک کی کیا خوب ہے شان و شوکتجالی خوش رنگ ہے گنبد بھی سنہرا خواجہ

اپنے در پر مجھے اک بار بلالیں تا کہشوق سے کرلوں ادا عشق کا سجدہ خواجہ

ذات و مذہب کا جہاں فرق نہیں ہو کوئیایسا دربار ہے بے مثل تمہارا خواجہ

دلی,پٹنہ یا کچھوچھہ یا بدایوں,کلیرسب پہ برسے ہے تیرے ابر کا جھالا خواجہ

پنجتن پاک کے فیضان کرم کے صدقےچشتیہ جام ملے قبلہ و کعبہ خواجہ

اپنے مرشد کی ثناء کرتے ہی رہنا عاقبکافی ہے تیرے لیے ایسا وظیفہ خواجہ

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت شریف عطائے رسول سلطان الہند خواجۂ خواجگان فخر ہندوستان حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان

یا غریب نواز
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز