منقبت در شانِ سلطان الہند خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ

ازقلم: عاصیؔ محمد امیر حسن امجدی رضویخادم الافتا و التدریس: الجامعة الصابریہ الرضویہ پریم نگر نگرہ جھانسی یوپی

رشکِ شمس و ہلال ہے خواجہدر تِرا پر جمال ہے خواجہ

جائے فرح و نہال ہے خواجہبحرِ جود و نوال ہے خواجہ

کوئی محروم ہی نہیں جاتااس قدر بے مثال ہے خواجہ

عقل ہے دنگ تیری رفعت پرتجھ میں ایسا کمال ہے خواجہ

ہے تڑپ در پہ بس پہونچنے کیعشق میں ایسا حال ہے خواجہ

دور کافور کیجئے ہر غمطاری رنج و ملال ہےخواجہ

ہے پرے فہم سے ترا واللہجومعرفت میں قال ہےخواجہ

کام پل میں کیا " گرفتارم ،،قول کیا پر جلال ہے خواجہ

کبرِ ساحر جو توڑ کر رکھ دےیوں عجب تیری نعل ہے خواجہ

جو بھی ٹکرایا آپ سے سمجھو!پھر تو اس کا زوال ہے خواجہ

آرزو ہے مگر نہیں کچھ بھیپاس مال و منال ہے خواجہ

کاش تقبیل در کی مل جائےآنے والا جو سال ہے خواجہ

ہے پسرتو" غیاثِ دیں،، کا اور"نور بی بی،، کا لال ہے خواجہ

مرتبہ ہے ترا بہت اعلیٰتو محمد کی آل ہے خواجہ

وہ کبھی حق سے ہٹ نہیں سکتاجسکا تجھ سےوصال ہےخواجہ

مرا رشتہ کبھی نہ ٹوٹے گاتجھ سے جو اتصال ہے خواجہ

عاشقوں کو نکالے بھارت سےکس میں اتنی مجال ہے خواجہ

ہو کسی دن نہ تیراعالم میںذکر' بالکل محال ہے خواجہ

خوب اعلیٰ ہواور عاصیؔ کیجو بھی فکر و خیال ہےخواجہ

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت شریف عطائے رسول سلطان الہند خواجۂ خواجگان فخر ہندوستان حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان

یا غریب نواز
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز