حجاب! دشمنانِ اسلام کا کفن

ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان

پردے پہ عمل ، دافعِ اَشرار و فِتَن ہےکردار کی آنکھوں میں یہ غیرت کی کرن ہے

پردے کو فقط عزتِ نِسواں نہ سمجھیےیہ دشمنِ اسلام کے خوابوں کا کفن ہے

ناپاک ہَوَس کے لیے بنتا ہے رکاوٹبدکاروں کو اِس واسطے پردے سے جلن ہے

اے پردہ نشیں دخترِ دیں ! تجھ کو سلامییہ رنگِ حیا ، تیشۂ الحاد شکن ہے

پردے کے لیے تونے جو آواز اٹھائیباطل کے سیہ خانوں میں یہ حق کی کرن ہے

ملت ہے ترے جرأتِ اظہار پہ نازاںگفتار کے اِس رنگ سے اعجازِ سخن ہے

اے کاش ہر اک طبقۂ نِسواں کو ہو معلومیہ شرم و حجاب اور حیا ، زیورِ زَن ہے

ہر چشمِ حیادار کو حاصل ہے یہ اعزازراضی ہیں نبی ، فضلِ خدا سایہ فگن ہے

غیروں کی جفا سہہ لی ، کسی طَور فریدی !اپنوں کی خموشی پہ بہت رنج و محن ہے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

بیٹیوں کی عظمتوں کو پہچانوں

اسلام میں مسلم عورتوں کےلیے حجاب (پردہ) لازمی وضروری حصہ ہے

اسلام میں عورت کا مقام
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز