Hamari Aawaz

کردار کی شمشیر

گوشہ خواتین
📅 10-02-2022 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

ازقلم: فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان

پاے جانبازی نہیں رُکتے کسی زنجیر سےسچ کبھی مرتا نہیں كِذ ب و جفا کے تیر سے

جنگ میں تعداد سے ہوتا نہیں ہے فیصلہفتح و نصرت ملتی ہے کردار کی شمشیر سے

بیٹیوں کو اک نئ تاب و توانائ ملیاے بہادر ! تیرے سوزِ لہجۂ دلگیر سے

دشمنِ اسلام کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرتو نے اک ہلچل مچادی نعرۂ تکبیر سے

بے حیاؤں کو دیا ہے تونے غیرت کا پیامظلمتِ الحاد لرزاں ہے تری تنویر سے

جو نکلتے ہیں شریعت کی حفاظت کے لیےوہ نوازے جاتے ہیں پھر عزت و توقیر سے

دُور کیا ہوگا جفا سے ان کی ہمت کا خمارجام ملتا ہے جنھیں میخانۂ شبیر سے

سرفروشی کی ادا ، دیتی ہے ایسا ولولہجو نہیں ملتا بیان و وعظ اور تقریر سے

مال و جاں سب کچھ لُٹا کر بھی نہ جس کا دل بھرےعقل و دل عاجز ہیں ایسے عشق کی تفسیر سے

دل سے جو نکلے فریدی ! سچ کا جامہ اوڑھ کربات وہ لبریز ہوتی ہے سدا تاثیر سے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 4417 قارئین📊 0.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

بیٹیوں کی عظمتوں کو پہچانوں

اسلام میں مسلم عورتوں کےلیے حجاب (پردہ) لازمی وضروری حصہ ہے

اسلام میں عورت کا مقام

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز