Hamari Aawaz

منقبتِ مخدوم المشائخ حضور سرکارِ کلاں قدس سرہ

شعر و شاعری ← منقبت
📅 11-02-2022 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجہ فکر: فاضل میسوری

ہے زمانے پہ عیاں عظمتِ سرکارِ کلاںاولیا کرتے رہے خدمتِ سرکارِ کلاں

زور پروازِ تخیل کا نہ کچھ کام آیاکس قدر اوج پہ ہیں حضرتِ سرکارِ کلاں

شاہِ سمناں کی مسیحائی کے جلوے دیکھےآئی جب پیشِ نظر سیرتِ سرکارِ کلاں

مجھ سے بے نام نے اعزازِ نسب پایا ہےبارک اللہ یہ ہے برکتِ سرکارِ کلاں

یوں تو سرکار بہت دیکھے ہیں دنیا نے مگرہائے اب تک ہے جواں حسرتِ سرکارِ کلاں

ہم شبیہِ شہِ جیلاں ہی بتا سکتے ہیںتم کو معلوم نہیں قیمتِ سرکارِ کلاں

دشمنِ جاں کو بھی دیتا ہوں دعائیں, جب سےکی ہے فطرت نے مری بیعتِ سرکارِ کلاں

میں بھی مختارِ دو عالم کی رضا پاؤں گابخشوائے گی مجھے نسبتِ سرکارِ کلاں

آپ نے گر نہیں دیکھی ہے تو آئیں دیکھیںروئے محمود میں ہے طلعتِ سرکارِ کلاں

پوچھیے مفتئ اعظم کی نگاہوں سے کبھینور افروز تھی کیا صورتِ سرکارِ کلاں

میری نظروں میں معزز ہے وہی اے فاضلدل سے جو شخص کرے عزتِ سرکارِ کلاں

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3090 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز