Hamari Aawaz

شاد وآباد رہیں قدر داں میرے

مراسلہ
📅 17-02-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ازقلم گوہر رقم: سید صابر حسین شاہ بخاری قادری</p>
<p>ان اللہ علی کل شئی قدیر، کتاب زیست کے اوراق پلٹتے جارہے ہیں، دنیا بھر سے اہل علم و قلم کے داغ مفارقت کی خبریں سن سن کر اورتعزیتی شذرات لکھ لکھ کر بندہ ناچیز ہیچ مدان کی حالت اچانک غیر ہو گئی، سردی نے اچانک ایسا دبوچا کہ ایسا کبھی میں نے نہ سوچا، بخار کی اتنی شدت اور حدت کہ میرے اہل خانہ کا ہر فرد ہی پریشان ہو کر رہ گیا، الحمدللہ ، دنیا بھر میں ناچیز کی صحت یابی کے لیے دعائیں کروائی گئیں ، کچھ احباب باضابطہ صوتی رابطہ کر کے میری خیرت دریافت فرماتے رہے، الحمدللہ رب العالمین علی احسانہ، میرے حلقۂ اثر کی دعاؤں نے رنگ دکھایا ، دو تین ہفتوں سے علیل رہنے کے بعد آج روبہ صحت ہورہاہوں، ابھی کچھ سانسیں باقی ہیں میری حیات مستعار کی ، خوشی غمی ، دکھ سکھ سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، یہ اس کی رضا اور مرضی ہے جسے جس حال میں رکھے ۔۔ دنیا بھر میں میرے احباب نے میرے لئے جو دعائیں کیں ، میرے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے ان تمام محبین اور مخلصین کا شکریہ ادا کرسکوں ، دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سب دوستوں کا بہت بہت بہت شکریہ، جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا کثیرا کثیرا کثیرا،شاد وآباد رہیں قدر داں میرے، اللہ تعالیٰ اپنے محبوب حضرت احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل ہم سب کو صراط مستقیم پر ہمیشہ گامزن رہنے کی توفیق رفیق عطا فرمائے، ہم سب کو ختم نبوت اور ناموسِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دم آخریں تک حفاظت کرنے کی سعادت سے بہرہ ور فرمائے اور ہم سب کا خاتمہ بالخیر فرمائے، آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وازواجہ وذریتہ واولیاء امتہ وعلما ملتہ اجمعین۔</p>
<p>دعا گو ودعا جوگدائے کوئے مدینہ شریفاحقر سید صابر حسین شاہ بخاری قادری غفرلہ"خلیفۂ مجاز بریلی شریف"سرپرست اعلیٰ ماہ نامہ مجلہ الخاتم انٹر نیشنل و "ہماری آواز"مدیر اعلیٰ الحقیقہمدیر اعلیٰ سہ ماہی"خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم"(انٹر نیشنل)ادارہ فروغ افکار رضا و ختم نبوت اکیڈمی برھان شریف ضلع اٹک پنجاب پاکستان پوسٹ کوڈ نمبر 43710(10/رجب المرجب 1443ھ/12/فروری 2022ء بروز ہفتہ بوقت 3:47,قریب العصر)</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2801 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ہمارے پیارے باشندگان سمرا اور قرب جوار کی بستیاں آپ کے جذبہ محبت کو سلام!

موسم سرما کی آمد آمد ہے!!

استاذ کا خط شاگرد کے نام

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز