Hamari Aawaz

ہاں! ہم نے بھی نقاب میں انقلاب دیکھا ہے

گوشہ خواتین
📅 17-02-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>آصف جمیل امجدی [انٹیاتھوک،گونڈہ]6306397662</p>
<p>روۓ زمین انقلاب برپا کرنے والوں سے خالی نہیں ہے۔ مرد و زن سے لے کر ننھے بچوں اور بچیوں تک سب نے اپنی اپنی قوت فکر سے انقلاب کی تاریخ رقم کی ہے۔ لیکن مسلم انقلاب ہمیشہ امتیازی شان و شوکت والا رہا ہے۔ حال فی الحال میں "مسکان" نامی طالبہ نے تن تنہا دشمنان اسلام کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جو صداۓ "اللہ اکبر" بلند کی ہے ایوان کفر تو ایوان کفر ہے کافروں کے کلیجے تک میں بھی زلزلہ برپا ہوگیا۔ زعفرانی گیدڈ بھبکیوں کی ریوڑ میں اب اتنی سکت نہیں بچی تھی کہ اس جرأت و استقلال کے جبل شامخ سے مقابلہ کر سکیں‌۔ تاریخ اسلام میں ایسے ہزاروں کم سن بچے اور بچیوں کی بہادری کی تاریخ ملتی ہے کہ عین حالات جنگ میں چشم زدن میں ان کے ناپاک ارادوں کو خاکستر کر کے رکھ دیا ہے۔ اور آئیندہ اس طرح کی ہزاروں مسکان صفحہ دہر پر جنم لیتی رہیں گی۔ تاکہ کفر کو اپنی اوقات کا علم ہوتا رہے۔ ایسی ان گنت خواتین کا ذکر اوراق تاریخ میں آپ زر سے رقم شدہ ملتا ہے کہ مسلم خواتین نے نا صرف حجاب میں رہ کر تعلیم و تعلیم جیسے اہم مشغلہ کو جاری رکھا، بل کہ زمام حکومت کے ساتھ تخت شاہی پر بھی جلوہ افروز ہوئی ہیں۔ اور مکمل شاہی آن بان شان کے ساتھ ضابطۂ سلطانی کو عدل کے ساتھ چلاتی رہیں۔ اور وقت پڑنے پر حجاب کے ساتھ دوسرے ممالک کا دورہ بھی فرمائی ہیں۔"ریاست بھوپال کی نواب سلطان جہاں بیگم نے حجاب اور پردے میں رہ کر بے مثل و بے مثال حکومت کی۔ آپ کی تعلیمی لیاقت کا ندازہ اس اقتباس سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپ مسلم علی گڑھ یونیورسٹی کی پہلی وائرس چانسلر بننے کا تمغہ حاصل کیا۔ یہیں پہ بس نہیں بل کہ آپ کی دینی خدمات کا جزبہ بھی حجاب اور پردے میں پروان چڑھا، آپ بھوپال میں لال مسجد اور موتی مسجد نامی بڑی حسین و جمیل خانۂ خدا تعمیر کروائیں جو آج بھی اپنی اصل ہیئت پر قائم ہے۔" زعفرانی آتنک وادیوں کو چاہئیے کہ پہلے ہماری تاریخ کا مطالعہ کریں پھر کہیں سوالیہ نشان لگائیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 4419 قارئین📊 0.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

بیٹیوں کی عظمتوں کو پہچانوں

اسلام میں مسلم عورتوں کےلیے حجاب (پردہ) لازمی وضروری حصہ ہے

اسلام میں عورت کا مقام

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز