ہمیں پھر سے بنانی ہے ہماری بابری مسجد
📅 06-12-2020
👁 5 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

از قلم۔۔۔شہزادہ آصف بلال سنگرام پوری

غموں کی ترجمانی ہے ہماری بابری مسجدبہت سنگیں کہانی ہے ہماری بابری مسجد

کہیں اسلاف کا تمغہ بھلایا جا بھی سکتا ہےبزرگوں کی نشانی ہے ہماری بابری مسجد

زمیں بھی ڈھونڈھ کر کہتی ہے یہ محراب و منبر کوبھلا اب آسمانی ہے ہماری بابری مسجد

ہمارے دل جگر جاں روح سب کی بس صدا یہ ہےہماری زندگانی ہے ہماری بابری مسجد

بتادو شر پسندوں کو نئ ایجاد مت سمجھیںقسم سے خاندانی ہے ہماری بابری مسجد

حقیقت کو چھپا کر اب کوئی تاریخ مت لکھوکئ صدیاں پرانی ہے ہماری بابری مسجد

نئ نسلوں کو آصف کی یہی تعلیم دے دیناہمیں پھر سے بنانی ہے ہماری بابری مسجد

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر