Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

مفتی مبین قاسمی کی والدہ کا انتقال احمد حسن قاسمی کو صدمہ

متفرقات
📅 22-12-2020 👁 6 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>پٹنہ: ہماری آواز(عبدالرحیم برہولیاوی) 22دسمبر</p>
<p>مولاناومفتی مبین قاسمی صاحب ناظم مدرسہ طیبہ قاسم العلوم بردی پور کی والدہ کے انتقال پر امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ کے معاون ناظم حضرت مولانا احمد حسین قاسمی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فرمایا کہ مرحومہ کے اندر ‌،نیک عورت کی تمام صفات موجود تھی مر حومہ ایک ایسی خداترس ,پرہیزگاراور باکردار خاتون تھیں جس میں ایک صالح ماں کی ساری خوبیاں بدرجہ اتم موجود تھیں ایسی نیک سیرت ماں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں کم سخن, سنجیدہ ,صوم وصلوۃ وتلاوت قرآن پاک کی بےحدپابندآج کےپر فتن دورمیں حضرات صحابیات وتابعات اور اسلامی خواتین کی نمونہ تھیں اہل خانہ کے حقوق کی پاسداراور پریشاں حال لوگوں کےحق میں بےپناہ غم خوار تھیں مرحومہ نےگویا بچوں کی تربیت کا حق اداکردیا تھاان کی کل اولاد شرافت ونجابت کا نمونہ ہیں جونیکی ودیانت میں اپنےوالدین کے عکس جمیل ہیں اس اللہ والی نےخصوصا مفتی مبین سعیدی قاسمی صاحب کی صورت میں دربھنگہ کی سرزمیں کو ایک گوہرآبدار عطاء کیا ہے جنہوں نے اپنی مخلصانہ کوششوں سے بردی پورواطراف کی سرزمین کو علم کےنور سے منور کرنےکیلئے ایک مدرسے کی بنیاد ڈال کر اس پوری مسلم آبادی کےدین وایمان کی سلامتی کاسامان پیدافرمادیاہے (فجزاہ اللہ خیرالجزاء) اللہ ان کو اپنےوالدین کے حق میں صدقہ جاریہ کو طور پر تادیر ملت کیلئے باقی رکھے ۔بندہ نے مرحومہ کو ہمیشہ ماں کہہ کر پکارا اور انہوں نے بھی ہمیشہ بندہ کو بیٹاہی کہہ کر مخاطب کیا آج محسوس ہورہا ہے کہ مفتی مبین صاحب کےساتھ ساتھ راقم السطور بھی ایک عظیم ماں سے ہمیشہ کیلئے محروم ہو گیابندہ امارت شرعیہ بہاراڈیشہ وجھارکھنڈ کےایک خادم ہونےکے ناطے جناب مفتی صاحب اوران کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتاہے اللہ مرحومہ کو اپنی رحمتوں میں ڈھانپ لےاور ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے اور ہمارے دیرینہ رفیق اور ان کے تمام اہل خانہ وجملہ لواحقین کو صبر کی قوت عطاء فرمائے۔ آمین</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 53757 قارئین📊 11.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 150 ویوز