Hamari Aawaz

شانِ حضور شہود ثانی خواجہ سید شاہ غلام غوث شہودی سہسرامی علیہ الرحمة و الرضوان

شعر و شاعری ← منقبت
📅 28-02-2022 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

سبِ فرمائش: محبّ مکرم حضرت مفتی سید شہباز اصدق صاحب چشتی۔ دار العلوم قادریہ غریب نواز (ساؤتھ افریقہ)

مخزنِ کشف و کرامت حضرتِ ثانی شہودمظہرِ شانِ ولایت حضرتِ ثانی شہود

آپ کانِ علم و حکمت حضرتِ ثانی شہودبحرِ عرفان و حقیقت حضرتِ ثانی شہود

صاحبِ تقویٰ طہارت حضرتِ ثانی شہوداور کوہِ استقامت حضرتِ ثانی شہود

فیض سے گلزار ہے تیرے زمینِ سہسراممنبعِ فیضان و برکت حضرتِ ثانی شہود

وقف کردی دینِ حق کےواسطے کل زندگیپاسبانِ دین و ملت حضرتِ ثانی شہود

ہےگزاری خدمتِ مرشد میں اپنی صبح و شامیوں ادا کی رسمِ الفت حضرتِ ثانی شہود

مظہرِ ذاتِ شہود الحق تجھےکہتےہیں سبدیکھ کرکےتیری سیرت حضرتِ ثانی شہود

خوش مجازی خاکساری آپ کا 'وصفِ جمیلساقیِ جامِ محبت حضرتِ ثانی شہود

رشک کرتےتھےعبادت دیکھ کرسب خاص و عامخوب تھی تیری عبادت حضرتِ ثانی شہود

عارف و قطبِ زماں تھی آپ کی ذاتِ عظیمشانِ حق شانِ طریقت حضرتِ ثانی شہود

ہند و افریقہ ہی کیا ہر جا پے ہے شہرت تیریمرکزِ اہلِ عقیدت حضرت ثانی شہود

وہ زمانہ میں معظم معتبر ہوتا گیاپاگیا جو شرفِ بیعت حضرتِ ثانی شہود

ہیں تصوف میں جو مکتوبات بیشک آپ کےرکھتےہیں وہ خوب ندرت حضرتِ ثانی شہود

قیمتی انمول ہیں جو بھی ہیں قلمی شاہکارآپ کے ہاں میرے حضرت حضرتِ ثانی شہود

بہرہ ور فیضان سے ہو آپ کے عاصی امیرؔکیجیئے چشمِ عنایت حضرتِ ثانی شہود

طالبِ فیض: عاصی محمد امیر حسن امجدی رضوی خادم الافتا و التدریس الجامعة الصابریہ الرضویہ پریم نگر نگرہ جھانسی یوپی

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3170 قارئین📊 0.7 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز