Hamari Aawaz

شانِ امام اعظم علیہ الرحمۃ

شعر و شاعری ← منقبت
📅 05-03-2022 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

دلیل المجتہدین ، فخر المحدثین ، حامل بشارتِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، سید الفقہاء و العلماء ، جامع المحاسن والفضائل ، افتخار ملتِ اسلامیہ ، امام الائمہ ، سراج الأمہ ، کاشف الغُمّہ ، حضرت سیدنا نعمان ابن ثابت ، امام اعظم ابوحنیفہ علیہ الرحمہ کی مدحت

نتیجہ فکر: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی ، بارہ بنکوی ، مسقط عمان 96899633908±

ہنر میں کامل و اکمل امامِ اعظم ہیںسبھی ائمہ میں افضل امامِ اعظم ہیں

عَرَب ، عَجَم کے فقیہوں کو ناز ہے اُن پرعطاے احمدِ مُرسَل امام اعظم ہیں

بڑھی ہے چشمِ تفقہ کی روشنی جس سےکٹھن سوالوں کے وہ حل امام اعظم

بشارتِ شہ دیں ، وارثِ علوم علیضیاے سیدِ کَربَل امام اعظم ہیں

امام شافعی ان کی عطا سے ہیں روشنتو شیخِ مالک و حنبل ، امام اعظم ہیں

جمالِ علم و ہنر لاجواب ہے ایساہر ایک پہلو سے اجمل امام اعظم ہیں

محدثین کو دانائ ان کی ہے تسلیمشعورِ فن میں مکمل امام اعظم ہیں

معاملات و مسائل میں صائبُ الاقوالعظیم قاضی و فیصل امام اعظم ہیں

انھوں نے دی ہمیں ، تحقیق و جستجو کی روشفروغِ فقہ کی مِشعَل امام اعظم ہیں

نہ لاسکیں گے عدو حشر تک جواب ان کادلیلِ حق سے مُدَلّل امام اعظم ہیں

بَتا گیے ہیں وہ سب کچھ ، اصول ہوں کہ فُروعکہ دیں کی شرحِ مُفصَّل امام اعظم ہیں

مقلدوں کو نہ گمراہ کر سکے گا کوئکہ رہنمائ میں ہرپَل امام اعظم ہیں

کسی سے گَھٹ نہ سکیں گی بلندیاں ان کیاک ارتقاے مسلسل امام اعظم ہیں

فریدی ! اب بھی چمکتا ہے اُن کا مَہرِ علوماگرچہ آنکھ سے اوجھل امام اعظم ہیں====

صائب الاقوال …درست اور پختہ قول والے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 4592 قارئین📊 1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 59 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 49 ویوز