خون کا خون کر گیے مُنصِف

ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحیمسقط عمان0096899633908

آہ قاتل سے ڈر گیے مُنصِفخون کا خون کر گیے مُنصِف

جن سے تھی آبرو عدالت کیڈھونڈھیے وہ کدھر گیے مُنصِف

بیٹھے تھے سچ کی پاسبانی کوجھوٹ بن کر اتر گیے مُنصِف

زخم کو پھول کرنے آئے تھےاور رکھ کر شرر گیے مُنصِف

گھر میں جوکچھ بچا فساد کے بعداُس میں بھی آگ بھر گیے مُنصِف

کر نہ پایا کوئی فسادی جوکام وہ سارے کر گیے مُنصِف

میر و جعفر سے حوصلہ پاکرہم کو دے کر ضرر گیے منصف

رنج و غم کے پہاڑ تھے جن پراُن پہ ہی بوجھ دھر گئے منصف

روئے مومن تو خوش ہوئے غدارقوم پر وار کر گیے منصف

حوصلہ تو فساد نے توڑاکاٹ کر بال و پر گیے مُنصِف

آئے تھے مسکراہٹیں دینےسونپ کر چشمِ تر گیے مُنصِف

حاکمِ وقت کی جو خواہش تھیاُس پہ پورے اتر گیے منصف

سچ جدھر ہے، اُدھر ہی جانا تھازَر جدھر ہے، اُدھر گیے مُنصِف

بیچ کر اے فریدی اپنا ضمیرزندگی میں ہی مر گیے مُنصِف

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز