تازہ ترین

نظم: والدین

شعر و شاعری ← نظم
📅 08-04-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

بابا جانی کروٹ لے کرہلکی سی آواز میں بولے

بیٹا کل کیا منگل ہوگا؟گردن موڑے بِن ، میں بولا

بابا کل تو بُدھ کا دن ہےبابا جانی سُن نہ پائے

پھر سے پوچھا، کل کیا دن ہےتھوڑی گردن موڑ کے میں نے

لہجے میں کچھ زہر مِلا کےمنہ کو کان کی سیدھ میں لا کے

دھاڑ کے بولا بُدھ ہے باباآنکھوں میں دو موتی چمکے

سُوکھے سے دو ہونٹ بھی لرزےلہجے میں کچھ شہد ملا کے

بابا بولے بیٹھو بیٹاچھوڑو دِن کو، دِن ہیں پورے

تم میں میرا حصّہ سُن لوبچپن کا اِک قصّہ سُن لو

یہی جگہ تھی میں تھا تُم تھےتُم نے پوچھا، رنگ برنگی

پھولوں پر یہ اُڑنے والیاس کا نام بتاؤ بابا

گال پہ بوسہ دے کر میں نےپیار سے بولا تتلی بیٹا

تُم نے پوچھا، کیا ہے بابا؟؟پھر میں بولا تتلی بیٹا

تتلی تتلی کہتے سُنتےایک مہینہ پُورا گزرا

ایک مہینہ پوچھ کے بیٹاتتلی کہنا سیکھا تُو نے

ہر اِک نام جو سیکھا تو نےکِتنی بار وہ پوچھا تو نے

تیرے بھی تو دانت نہیں تھےمیرے بھی اب دانت نہیں ہیں

باتیں کرتے کرتے تُو توتھک کے گود میں سو جاتا تھا

تیرے پاس تو بابا تھے نامیرے پاس تو بیٹا ہے نا

بُوڑھے سے اِس بچے کے بھیبابا ہوتے سُن بھی لیتے

تیرے پاس تو بابا تھے نامیرے پاس تو بیٹا ہے نا

(از راہِ کرم اپنے والدین کا بے حد ادب کریں اور سخت زباں سے پرہیز کریں۔۔۔۔اللہ تعالی آپ سب کے والدین کو صحت اور تندرستی والی لمبی زندگی عطاء فرماے اور جن کے والدین اس دنیا فانی سے کوچ کر گے ھے اللہ ان کی مغفرت فرماے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 1957 قارئین📊 0.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نظم: اپنا بھارت ہے یہ

کب اخوت کے گلشن کھلیں گے

خدا کی مہربانی

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 83 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 55 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 52 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 47 ویوز