Hamari Aawaz

یادِ سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا

سیرت و شخصیات ← اہل بیت
📅 12-04-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

10 رمضان المبارک یوم وصالِ ام المومنین مخدومۂ کائنات، راحتِ جانِ مصطفیٰ ﷺ ، پیکرِ صدق وصفا ، ہلال عزم و یقیں، سیدہ طاہرہ عفیفہ خدیجة الکبری رضی اللہ عنہا ہے تمام اہل حق اُس عظیم ماں کو یاد کرکے اپنی اپنی ماؤں کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں ، اور بڑوں کی عزت و تکریم کا ہمیشہ کیلیے عہد کریں، اللہ تعالی ان کے فیوض و برکات سے ہمیں مالا مال فرمائے آمین"" "" ""

جہانِ حق میں ہے کردار جاوداں تیراشَرَف عظیم ہے اے مومنوں کی ماں تیرا

تری مثال نہیں ، اے خدیجۃ الکبرٰیوجودِ پاک ہے یکتاے دوجہاں تیرا

رُقَیّہ زینب و کُلثوم و زہرا کی اَمیہے افتخار دو عالم یہ خانداں تیرا

تری حیات ہے اَسرارِ مصطفیٰ کی امینقسم خدا کی مُعزَّز ہے ہر نشاں تیرا

تری وفائیں ہیں تسکینِ سید الکونینبڑے شرَف کا خزینہ ہے سائباں تیرا

عروج تیرا ، قیامت تلک نہ کم ہوگاخیال رکھتے ہیں سَیَّاحِ لامکاں تیرا

عفیفہ ، طیّبہ ، مخدومہ طاہرہ ہے توبہت ہی سُتھرا ہے ہر رنگ ، بے گماں تیرا

ملی ہےچشمِ دوعالم کو تجھ سے بِینائیبنا ہے مرکزِ انوار ، آستاں تیرا

ملی ہے سایۂ حب نبی میں شادابینہ خشک ہوگا فضائل کا گلستاں تیرا

فدا ہیں تیرے اِس اعزاز پر سبھی اعزازدلِ رسولِ خدا، بن گیا مکاں تیرا

تو استعارۂ ایثار و صبر و قربانیدلوں پہ اب بھی ہے کردار حکمراں تیرا

نبی کی جان کا صدقہ بنی تری ہستیہے لازوال ہر اک رنگِ داستاں تیرا

چراغِ حق کیلیے تیری زندگی فانوسکسی ہَوا سے نہ ٹوٹا حِصارِ جاں تیرا

گُندھے ہیں حلقۂ آفاق میں ترے موتیکہ نامِ پاک ہے تسبیح اِنس و جاں تیرا

نبی کے نام پہ سب کچھ لٹا دیا تو نےوفاشِعاری کا جوہر ہے بے کراں تیرا

شہ امم پہ ترے گھر میں آیتیں اتریںبہت عزیز ، خدا کو ہے آشیاں تیرا

بلندیاں ترے قدموں پہ سَر خَمِیدہ ہیںہر ایک ذرۂ پا ، رشکِ آسماں تیرا

جھلک ہے جسمیں خواتین کے تقدُّس کیہے اب بھی نَیّرِ کردار ضوفشاں تیرا

سَرِ نیاز جھکا ہے ، تمام اُمّت کاکہ دیں کے واسطے احسان ہے گراں تیرا

ڈرے گا کیا کوئ مومن ، بھلا مصائب سےکہ جب ہے سر پہ ، اے ماں دستِ مہرباں تیرا

تری ثنا سے تو عاجِز ہے یہ تَفَکُّر بھیقلم فریدی کا ، کیسے لکھے بیاں تیرا"" "" "" ""

ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی مسقط عمان0096899633908

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 4587 قارئین📊 0.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مشکل کو حل کرو مِرے مشکل کشا علی

منقبتِ پاک در شانِ مولی علی مشکل کشا کرم اللہ وجہہ الکریم

حضرت علی کا عشق رسول

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 59 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 49 ویوز