Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

ایک فراموش کردہ قرآنی حکم

مضامین و مقالات ← مذہبی مضامین
📅 15-04-2022 👁 6 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>از قلم: عبدالرشید امجدی اشرفی ارشدی دیناجپوریکھوچہ باری رام گنج اسلام پور بنگال</p>
<p>قرآن مجید میں سب سے زیادہ تفصیلات کے ساتھ جسے بیان کیا گیا ہے وہی مسئلہ ہمارے صفحہ معمولات سے غائب ہے قرآن مجید میں نماز روزہ زکوٰۃ اور حج کی تمام تر تفصیلات مذکور نہیں ہیں لیکن مسئلہ تقسیم وراثت کے زیادہ تر گوشے پوری طرح کھول کھول کر بیان کر دیئے گئے ہیں جس مسئلہ کے سلسلے میں قرآن مقدس میں نہایت ہی تفصیلات ہیں اسے عام طور پر مسلمانوں نے اپنی کتاب حیات کے صفحہ ہستی سے غائب کر دیا ہے یہ تلخ حقیقت مان لیجیے چند مسلم گھرانے ایسے ہیں جہاں واقعی وراثت کی تقسیم شرعی ضابطہ کے مطابق ہوتی ہے جبکہ اکثر و بیشتر گھرانے تقسیم وراثت کی طرف توجہ ہی نہیں دیتے _ یہاں پہنچ کر مجھے یہ کہنے سے کوئی روک نہیں سکتا کہ جس معاملہ کے حوالے سے تقریباً ہم نے اپنے عمل سے ہی نہیں بلکہ اپنے افکار و خیالات سے بھی دور کردیا ہے وقت ملے تو غور کیجئے گا کہ حضرت سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ کی بیٹیوں کے وراثت میں حصہ کے لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں وراثت کے احکام نازل کئے. اسی بیٹی کے حصہ ہم نے فراموش کر دیۓ ہیں کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ بچی کو جہیز کی صورت میں کچھ دے کر بعض والدین یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ انہوں نے بیٹی کا حصہ دے دیا ہے یاد رہے یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے والدین نے اپنی حیات میں کسی کو وحد پہاڑ کے برابر بھی سونا دے دیا ہو تو اسے وراثت کے حصے کی حیثیت حاصل نہیں ہو سکتی ہے اسی لیے والدین کو چاہیے کہ وہ مرنے سے پہلے اپنے گھر میں شریعت اسلامیہ کے مطابق تقسیم ترکہ کیلئے ماحول سازگار کر جائیں ورنہ دوسرے کے حق مارنے والے اللہ تعالٰی کی گرفت سے ہر گز بچ نہ پائیں گے مولی تعالیٰ کل امت مسلمہ کو قرآنی احکام پر عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین بجائے سید المرسلین صلی اللہ علیہ و سلم</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 53717 قارئین📊 11.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

دین کا کام اور دین پر چلنے کی حقیقت:قولِ امام ربانی کی روشنی میں ایک اصلاحی تجزیہ

دنيا كی حقیقت اور قرآنی مثالیں

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 150 ویوز